31st October 2020

آج یورپی ممالک میں ہالوان کا دن منایا جا رہا ہے جس میں چھوٹے چھوٹے بچے گھروں میں بیل دیتے ہیں اورآپ کو کہتے ہیں

ہالو ان
آج یورپی ممالک میں ہالوان کا دن منایا جا رہا ہے جس میں چھوٹے چھوٹے بچے گھروں میں بیل دیتے ہیں اورآپ کو کہتے ہیں “ٹرک آر ٹریٹ ”
آپ کے گھر میں اگر ٹافیاں ہیں تو انہیں ضرور دیں
بچوں کے لئے مبلغ نہ بن جانا انہیں ہوسکے تو کوئی ٹافی وغیرہ ضرور دے دینا اس سے آپ کے اسلام کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا اور یورپی ہمسائیوں پر ایک اچھا امیج جائے گا کہ آپ مسلمان ہوکر بھی ان کے بچوں سے پیار کرتے ہیں
یہ بات میں بڑے وثوق سے کہتا ہوں کہ گھر پر صدا دینے والے کو کچھ کھانے کو دینا بالکل بھی بدعت نہیں
نوٹ ۔ یہ پوسٹ یورپ و امریکہ میں رہنے والے پاکستانیوں کے لئے ہے پاکستانی مفتی اس گناہ گار پوسٹ پر کمنٹ کرنے سے پرہیز کریں
بکمپیوٹر خود محموداصغر چوہدری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *