23rd October 2020

اسلام آباد: پاکستان میں نگراں وزیراعظم کے لیے جسٹس (ر) ناصر الملک کے نام کا اعلان کیا گیا ہے جو عدالت عظمی کے 22ویں سربراہ رہے ہیں۔

جسٹس (ر) ناصر الملک نگراں وزیر عظم مقرر.

اسلام آباد: پاکستان میں نگراں وزیراعظم کے لیے جسٹس (ر) ناصر الملک کے نام کا اعلان کیا گیا ہے جو عدالت عظمی کے 22ویں سربراہ رہے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق پیر کے روز وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے اسپیکر قومی اسمبلی کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس میں جسٹس (ر) ناصر الملک کے نام کا اعلان کیا۔

جسٹس ناصرالملک نے نہ صرف تین نومبر 2007 کے پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کیا بلکہ وہ پرویزمشرف کی اعلان کردہ تین نومبر کی ایمرجنسی کے خلاف حکم امتناع جاری کرنے والے سات رکنی بینچ میں بھی شامل تھے۔

پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھاکر وہ معزول قرار پا ئے اور ستمبر 2008 میں پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں دوبارہ حلف اٹھا کر جج کے منصب پر بحال ہوئے۔ جسٹس ناصر الملک پی سی او، این آر او اور اٹھارویں ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت کرنے والے سپریم کورٹ کے بینچوں کا حصہ رہے۔

جسٹس (ر) ناصر المک پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو توہین عدالت کے جرم میں سزا سنانے والے بنچ کے سربراہ بھی تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *