30th October 2020

اسکاٹ لینڈ میں پاکستان تحریک انصاف کی اہم کامیابی، معروف سیاسی و سماجی شخصیت چودھری فخر اقبال نے ساتھیوں سمیت شمولیت کا اعلان کر دیا.

اسکاٹ لینڈ میں پاکستان تحریک انصاف کی اہم کامیابی، معروف سیاسی و سماجی شخصیت چودھری فخر اقبال نے ساتھیوں سمیت شمولیت کا اعلان کر دیا.

(پ.ار): چودھری فخر اقبال آف وہاڑی نے ڈنڈی میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے منعقدہ جلسے میں خصوصی شرکت کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا. اس سے پہلے PTI برطانیہ کے منتخب نمائندوں کی جانب سے چودھری فخر اقبال کو پارٹی میں شامل ہونے کی باضابطہ دعوت دی گئی تھی. ڈنڈی کے گلستان ہاوس میں ہونے والی اس پر وقار تقریب میں PTI برطانیہ کے رہنماؤں ریاض حسین (صدر، یو کے)، محمد اشراق (نائب صدر، یو کے)، باسط شاہ (جنرل سیکرٹری، یو کے)، رانا جہانزیب (انفارمیشن سیکرٹری، یو کے)، خان حنیف (صدر، نارتھ ایسٹ)، شاہد خان (صدر، ایسٹ آف اسکاٹ لینڈ)، علی صوفی (صدر، ویسٹ آف اسکاٹ لینڈ)، جودات قریشی، الفی عزیز(صدر، ویلز)، محمد امین (ہیڈ PTI UK ریفارم کمیٹی)، چودھری نثار (صدر،ایڈنبرا)، فوزیہ بٹ، فاطمہ رمضان، کامران ستار اور کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی.

اس موقع پر خطاب کرتے ہوے چودھری فخر اقبال نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا. ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب محاذ اور تحریک انصاف کے الحاق سے وہاڑی اور پنجاب بھر میں تبدیلی کا جو سفر شروع ہوا ہے، ہم مل کے اسے منزل مقصود تک پہنچائیں گے. برطانیہ بھر میں تحریک انصاف کو مزید فعال بنانے اور اگلے الیکشن میں کامیابی کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے. چودھری فخر اقبال کے بھائی جناب چودھری طاہر اقبال MNA پہلے ہی جنوبی پنجاب محاز کے ساتھ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں. سیاسی ہلکوں کا کہنا ہے کہ چودھری برادران کی تحریک انصاف میں شمولیت سے نہ صرف وہاڑی بلکہ برطانیہ میں بھی پارٹی کو ایک اہم کامیابی ملی ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *