اوپی ایف گرلز کالج میں یوم دفاع پاکستان اور یکجہتی کشمیر کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد

حکومت پاکستان

اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن

اوپی ایف گرلز کالج میں یوم دفاع پاکستان اور یکجہتی کشمیر کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد

اوپی ایف گرلز کالج میں یوم دفاع پاکستان اور کشمیر سے یکجہتی کے حوالے سے خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندرپارپاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری نے اس موقع پر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں اور کشمیریوں کے درمیان تاریخی اور قدیم رشتہ قائم ہے جس کو دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی۔ان کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے بغیر خطے میں مسلمانوں کے لئے الگ ریاست کا خواب مکمل نہیں ہوسکتا۔سید ذوالفقار عباس بخاری نے کشمیری بچوں اور عورتوں پر بھارتی فوج کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے حکومتی سطح پر کشمیریوں کے موقف کو ہر پلیٹ فارم پر پیش کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا۔

معاون خصوصی برائے سمندرپارپاکستانیزکا کہنا تھا کہ افواج پاکستان ہر جارحیت کاجواب دے سکتی ہے مگر ہم امن پر یقین رکھتے ہیں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا پر امن حل چاہتے ہیں۔

منیجنگ ڈائریکٹر اوپی ایف جناب ڈاکٹر عامر شیخ نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ریاستی دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھائیں۔

آفیسر تعلقات عامہ

5331total visits,477visits today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *