اوپی سی کی کوشش سے اسپین میں مقیم نصیراحمد کی 29مرلہ اراضی واگزار
1 min read
اوورسیز پاکستانیز کمیشن (اوپی سی)پنجاب کی کوشش سے سمندرپارمقیم پاکستانی کی ایک کروڑ50 لاکھ روپے مالیت کی اراضی واگزار کروالی گئی ہے۔وائس چیئر پرسن اوپی سی، سینیٹر شاہین خالد بٹ نے بتایا کہ بارسیلونا،سپین میں مقیم نصیراحمد نے کمیشن کو شکایت درج کرائی کہ ہمسایوں نے ان کی چک نمبر331 ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں واقع29 مرلہ اراضی پر غلط پیمائش کے ذریعے قبضہ کرلیا ہے جس کو واگزار کرایا جائے۔ یہ شکایت مزید کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کو بجھوائی گئی جن کے ارکان کی کوششوں سے مذکورہ اراضی خالی کراکے اصل مالک کے حوالے کردی گئی۔