24th October 2020

اٹلی ۔ تارکین وطن مخالف پارٹی لیگا نارد کے لیڈر سالوینی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اٹلی میں پیدا ہونے والوں بچوں کو اطالوی شہریت دیئے جانے والے متوقع قانون کے خلاف ایک لاکھ دستخط

اٹلی ۔ تارکین وطن مخالف پارٹی لیگا نارد کے لیڈر سالوینی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اٹلی میں پیدا ہونے والوں بچوں کو اطالوی شہریت دیئے جانے والے متوقع قانون کے خلاف ایک لاکھ دستخط جمع کر لیے ہیں اور جس دن بھی یہ قانون پارلیمان میں بحث کے لئے لایا جائے گا وہ اٹلی کے ہر شہر میں اس کے خلاف مظاہرہ کا اہتمام کریں گے

یاد رہے کہ اٹلی میں پیدا ہونے والے غیر ملکی شہریوں کے بچوں کواطالوی شہریت دئیے جانے کا قانون گزشتہ دو سال سے اطالوی پارلیمان میں التوا ء کا شکار ہو رہا ہے ۔ اٹلی کی نیشنل اسمبلی سے پاس ہوجانے کے باوجود یہ سینیٹ سے پاس نہیں ہو رہا ہے ۔ اطالوی وزیر اعظم نے گزشتہ ماہ وعدہ کیا تھا کہ وہ اس قانون کو جلد سے جلد پاس کروائیں گے ایسے میں اطالوی پارٹی لیگا نارد کی جانب سے یہ رکاوٹیں اس قانون کے پاس میں ہونے میں مشکل ڈال سکتی ہیں ۔

اس کا سب سے بہترین حل تو یہ ہے کہ اس سالوینی کے محلے کے سکول کی ٹیچر سارے بچوں کو اس کے گھر لے جائے اور اسے کہنے ہمیں نہیں چاہیے تمہاری شہریت ۔ ہمیں نہیں بننا تمہارے جیسا بد تمیز شہری ۔ اپنے پاس ہی رکھو

تیری وی شہریت دی ۔۔۔ سری

محمود چوہدری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *