25th February 2021

K2 TV MANCHESTER

WE ARE WITH YOU EVERYDAY EVERYWHERE

بیرون مالک مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کو ملک میں درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں(تحریرشکیل قمر مانچسٹر)

1 min read

بیرون مالک مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کو ملک میں درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں(تحریرشکیل قمر مانچسٹر)

دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ساڑھے آٹھ ملین اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گااور جدید بنیادوں پر محنت شاقہ سے تارکین وطن کے اپنے نمائندوں کی نشاندہی پر مسائل کو سائلین کی توقع کے عین مطابق نمٹایا جائے گا ،ان خیالات کا اظہار گذشتہ دنوں ممتاز اوورسیز پاکستانی رہنما اور اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنر کے چئیر مین بیرسٹر امجد ملک نے راچڈیل ٹاؤن ہال میں منعقد ایک عشائیہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اُنہوں نے کہا کہ گذشتہ چالیس سال میں پہلی مرتبہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو بڑی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں اور مجھے (بیرسٹر امجد ملک کو) اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنر کا چئیر مین مقرر کر کے تارکین وطن کو اُن کے دیرینہ مسائل کے حل کے لئے براہ راست شامل کیا گیا ہے ،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کو ملک میں درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں ،اوورسیز پاکستانیوں پر مشتعمل ایڈوائزری کونسل (اُوپیک )کا قیام ایک دیرینہ مطالبے کی تکمیل ہے، تاکہ کمیونٹی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جایں اس سلسلے میں حکومت پاکستان کی مکمل حمایت اور تعاون حاصل ہے اُنہوں نے مزید کہاکہ بیرون ممالک میں رہنے والے پاکستانیوں اور کشمیریوں کی زمینوں اور جائیدادوں پر قبضوں ،نقلی دستاویز ات بنا کر اُن کی فروخت ،اغوائبرائے تاوان جیسے سنگین مسائل اور دیگر معاملات کو حل کروانے کی طرف بھر پور توجہ دی جارہی ہے اُنہوں نے کہا کہ بیرون ممالک بسنے والے مادرِوطن کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اسے مزید بہتر بنانے کے لئے مل جل کر اقدامات کیئے جایں گے ،یہ عشائیہ اور تقسیمِ ایوارڈ کی تقریب اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کی طرف سے اوورسیز پاکستانیز ایڈوائزری کونسل (اُوپیک )کے اراکین ،ممبران پارلیمنٹ ،لارڈ مئیر صاحبان ،قونصل جنرل پاکستان مانچسٹر،مقامی کونسلرز صاحبان اور کمیونٹی کے دیگر معززین کے اعزاز میں منعقد کی گئی تھی ،حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے ممبر آف پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی برطانیہ کی معاشی ترقی میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے ہم اوورسیز پاکستانیوں کو کبھی غیر نہیں سمجھتے بلکہ ان کو اپنا دوست اور ساتھی سمجھتے ہیں ،بولٹن سے پاکستانی نژاد ممبر آف پارلیمنٹ یاسمین قریشی نے عشائیہ کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہا کہ برطانیہ میںآباد پاکستانی بھی اس ملک کا حصہ ہیں جس طرح دوسرے لوگ ہیں لہذا پاکستانی بھی اس ملک سے اتنی ہی محبت کرتے ہیں جتنی دوسرے سب کرتے ہیں،اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے گورنر جہانگیر منہاس نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے ملک میں نئی ہاؤسنگ کالونیاں بنانے اور پہلے سے قائم کالونیوں کے مسائل حل کرنے کی طرف خصوصی توجہ دی جارہی ہے ،تقریب سے لارڈ مئیر راچڈیل کونسلر آئن ڈاک ورتھ نے اپنے خطاب میں پاکستانیوں کے خلوص اور محبت کی بہت تعریف کی اور مقامی معاملات میں خاص طور پرمقامی کونسل کے معاملات میں پاکستانیوں کی گہری دلچسپی کو سراہا، قونصل جنرل آف پاکستان مانچسٹر عام�آافتاب قریشی نے بیرسٹر امجد ملک
۲

کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ جس محنت اور دلجمعی سے کام کر رہے ہیں اس سے تارکین وطن کے مسائل کو بہتر طریقے سے حل کرنے میں بہت مدد ملے گی انہوں نے مزید کہا کہ کمیونٹی اس ملک میں رہتے ہوئے اپنے فرائض سے بھی پوری طرح واقف ہے ،لارڈ مئیر فیصل رشید نے کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں کی محنت اور جانفشانی کا ہر کوئی معترف ہے اُنہوں نے کہا پاکستانی دنیا میں جہاں کہیں بھی رہتے ہیں اپنے ملک کے بہترین سفیر ہیں ، سابق لارڈ مئیراُلڈہم کونسلر عتیق الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس سوسائٹی میں پاکستانی اور کشمیری اہم کردار ادا کر رہے ہیں، تقریب عشائیہ سے سابق لارڈ مئیر برنلے ملک رفیق، اور سابق لارڈ مئیر مانچسٹر نعیم الحسن اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ ممتاز ٹی وی اینکر ثمینہ خان نے مہمانداری کے فرائض سر انجام دئیے ،تقریب کے آخر میں اوورسیز پاکستانیز ایڈوائزری کونسل کے جن اراکین کو اعزازی شیلڈیں پیش کی گئیں اُن میں نعیم الحسن ،ڈاکٹر عبدالحفیظ ،انیل مسرت ،فادر فلک شیر ،ملک رفیق ، راجہ آفتاب شریف

شکیل قمر ،ثمینہ خان ، الیاس گوندل ،مسز عذرا ،راجہ شیر اکبر ،زبیر گل ،راجہ جاوید اقبال ،اظہر محمود،ذبیر اقبال کیانی، واجد شمس الحسن ،ڈاکٹر سہیل چغتائی ، فیصل رشید ،کونسلر عاصم رشید ،محمد نذیر ،محمد اصغر ،قنطارت نموادر،چودھری عنصر محمود ایڈووکیٹ،مرزا نعیم الرحمن، نعیم عباسی نقشبندی اور دیگرکے نام شامل تھے ،

E,MAIL: kamarshakeel@aol.co.uk 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.