بیرون ملک مقیم پاکستانی بھائیوں کی وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کے لئیے خدمات پاکستان کی تاریخ کا قابل فخر باب ھے زاھد اقبال چوھدری
1 min read
بیرون ملک مقیم پاکستانی بھائیوں کی وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کے لئیے خدمات پاکستان کی تاریخ کا قابل فخر باب ھے
عبدالرحمان خان کانجو وفاقی وزیر مملکت
اسلام آباد ۔۔عبدالرحمن خاں کانجو وفاقی وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز و ھیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سے طاھر اقبال چوھدری ایم این وھاڑی ،بلال ارشد چوھدری اور دیگر دوستوں کے ھمراہ ملاقات ۔۔ دیار غیر میں بسنے والے پاکستانیوں کو درپیش مسائل اور انکے حل کے حوالہ سے خصوصی گفتگو
برادرم فخر اقبال چوھدری اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے برطانیہ اور اسکاٹ لینڈ کے دورہ کی دعوت کو وزیر مملکت نے قبول کرتے ھوئے وزارت کے ذمہ داران کو اس ضمن میں ضروری اقدامات کرنے کےلئے احکامات جاری کر دئیے ھیں
زاھد اقبال چوھدری