26th January 2021

K2 TV MANCHESTER

WE ARE WITH YOU EVERYDAY EVERYWHERE

دم کرنے سے پانی میں شفا کیسے آتی ہے سائنسی تحقیق

1 min read

پانی کے عجائبات دم کرنے سے پانی میں شفا کیسے آتی ہے 

سائنسی تحقیق 
پانی کا اپنا نہ کوئی رنگ ہے نہ بو اور نہ ہی کوئی ٹھوس ماہیت بلکہ پانی ہر چیز کے اثرات کو اپنے اندر جذب کرلیتا ہے اور جس چیز میں ڈالو وہی ماہیت اختیار کر لیتا ہے ایک جاپانی ڈاکٹر Dr Masarau Emoto نے پانی پر مختلف تجربے کئے جسکا احوال انکی کتاب The hidden messenger of water میں بیان کیا گیا ہے جسکا اردو ترجمہ محمد علی سید نے اہنی کتاب 

پانی کے عائبات

میں بڑے دلچسپ انداز میں کیا ہے جسے پڑھکرہمیں شکر اورناشکری کے الفاظ کے حیران کن اثرات کا اندازہ ہوتا ہے اس جاپانی سائنسدان نے پانی کو اپنی لیبارٹری میں برف کے ذرات یعنی کرسٹلز کی شکل میں جمانے کا کام شروع کیا اس مقصد کیلئے اس نے ڈسٹلڈ واٹر نلکے کا پانی اور دریا کا اور جھیل کا پانی کے نمونے لیۓ اور انہیں برف کے ذرات یعنی کرسٹل کی شکل میں جمایا 

اس تجربے سے اسے معلوم ہوا کہ پانی اگر بالکل خالص ہو تو اسکے کرسٹل بہت خوبصورت بنتے ہیں اور اگر خالص نہ ہوتو کرسٹل سرے سے بنتے ہی نہیں یا بہت بد شکل بنتے ہیں اس نے دیکھا ڈسٹلڈ واٹر جو انجیکشن میں استعمال ہوتا ہے خوبصورت کرسٹل بنے صاف پانی والی جھیل کے پانی سے بھی کرسٹل بنے لیکن نلکے کے پانی سے بالکل ہی کرسٹل نہیں بنے کیونکہ اس میں کلورین اور دوسرے جراثیم کش اجزا شامل تھی 


اس نے ایک تجربہ اور کیا ایک ہی پانی کو مختلف بوتلوں میں جمع کیا اور ہر بوتل کے سامنے مختلف قسم کی موسیقی بجائی موسیقی کی ہر قسم سے کرسٹلز کی نئی شکل بنتی گئی مطلب پانی ہر موسیقی کا مختلف اثر لیتا گیا 

اسکے بعد اس نے ایک اور تجربہ کیا جسکے نتائج حیران کرنے والے تھے اس نے شیشے کی سفید بوتلوں میں مختلف اقسام کے پانی نمونے جمع کئے ڈسٹلڈ واٹر والی بوتل پہ لکھا you fool اور نلکے کے پانی والی بوتل پر لکھا thank you یعنی خالص پانی کو حقارت آمیز جملے سے مخاطب کیا اور نلکے کے پانی کو شکر گزاری کے الفاظ سے اور ان دونوں بوتلوں کو لیبارٹری کے مختلف مقامات پر رکھ دیا لیبارٹری کے تمام ملازمین کو کہا گیا جب بھی اس بوتل کے پاس سے گزرو تو you fool والی بوتل کے پاس you fool کہو اور thank you والی بوتل کے پاس ٹھیر کر سینے پر ہاتھ رکھ کر جھک جاٶ اور شکر گزاری سے thank you کہو

یہ عمل 25 دن جاری رہا اور 25 ویں دن دونوں بوتلوں کو برف بنانے کے عمل سے گزارا گیا نتائج حیران کن تھے جو ڈسٹلڈ واٹر تھا یعنی خالص پانی جس سے پہلے بہت خوبصرت کرسٹل بنےتھے کرسٹل تو بنے لیکن بہت بدشکل ڈاکٹر اموٹو کے مطابق یہ کرسٹل اس کرسٹل سے ملتے جلتے تھے جس پر ایک مرتبہ انہوں نے Satan یعنی شیطان لکھ دیا تھا 

نلکے والا پانی جس سے پہلےکرسٹل نہیں بنبےتھےاس مرتبہ اس پر thank you لکھا تھا اور کئی لوگ جسکو دیکھ کر thank you کہتے رہے تھے اس پانی سے خوبصورت اور بہترین کرسٹل بن گئے 

اسکا واضح مطلب تھا کہ پانی باتوں کا بھی اثر لیتا ہے اور ویسی ہی ماہیت اختیار کرلیتا ہے اچھی باتوں سے اچھی ماہیت اور بری باتوں سے بری 

 you fool اور thank you  

والا تجربہ کھانے کی چیزوں سے بھی کیا گیا ایک ہی کیک کے دو پیس کاٹے گئے اور ایک کو you fool اور دسرے کو thank you کہا گیا ایک پار پھر یہ نتیجہ نکلا کہ برے الفاظ والا کیک اپنے نارمل وقت سے بھی بہت پہلے خراب ہوگیا جبکہ اچھے الفاظ سے وہ پیس نارمل وقت جس پر وہ خراب ہوتا اس سے کافی دیر بعد خراب ہوا اور زیادہ دیر تک تازہ اور ذائقہ دار رہا

کھانے پینے کی ہر چیز الفاظ کا اثر لیتی ہے 

ان تجربات یہ بات سمجھ آتی ہے کہ جب ہم پانی پر بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھتے ہیں تو اسمیں کسطرح کی برکت پیدا ہوتی ہے پانی پر سرہ فاتحہ یا کوئی بھی کلام پڑھکر پیتے ہیں تو پانی کی ماہیت بدل جاتی ہے اور پینے والے کو شفا دیتی ہے 

جب ہم روٹی کے ہر لقمے پر اللہ کا نام یا واحد پڑھکر کھاتے ہیں تو وہ کس طرح ہمارے اندر نور پیدا کرتا ہے 

سبحان اللہ 

لیکن یہاں ایک اور تجزیہ بھی سامنے آتا ہے کہ ہم کھانے پینے کی اشیاء جو سامنے رکھکر بولتے ہیں اور جو جو بولتے ہیں اسکا اثر کھانے پر بھی ہوتا ہے منفی سوچ اور نفی باتوں کا برا اثر اور اچھی سوچ کا اچھا اثر کھانے کے دوران اگر کسی کی غیبت کریں تو کھانا برا اثر لیکر ہمارے جسم میں جائیگا اگر ٹی وی ڈرامہ یا فلم دیکھتے ہوئے کچھ کھائیں پیئیں تو توکھانا وہی اثر لیکر ہمارے جسم میں جائیگا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.