30th October 2020

سب معافی مانگنے والے ہیں- کوئی بھی حکمران جیل نہیں کاٹ سکتا ، شیخ رشید




پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان کے حکمرانوں میں سے کوئی بھی جیل نہیں کاٹ سکتا بلکہ سبھی معافی مانگنے والے ہیں۔
دنیا نیوز کے پروگرام محاذ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں نواز شریف پھنس گئے ہیں، نواز شریف کے خلاف ہر جگہ کیس تیار ہے،پانامہ کیس میں بہتری کی امید ہے اور کیس سے متعلق فیصلے کیلئے پر امید ہوں ۔ سیاستدانوں نے ملک کو لوٹا ہے ، سیدھی انگلی سے گھی نہ نکلے تو انگلی ٹیڑھی کرنی پڑتی ہے۔
عمران خان کے بارے میں ان کاکہنا تھاکہ عمران خان ہمت ہارتے ہیں نہ شکست مانتے ہیں،احتجاج کے دوران عمران خان کو نکلنا چاہیے تھا، عمران خان سے درخواست کی تھی کہ میرے گھر آجائیں یا جہانگیر ترین کے گھر چلے جائیں ۔

snapshot_21




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *