سعودی ائیرلائن کے طیارے میں دوران پرواز آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد جدہ کے ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
1 min read
سعودی ائیرلائن کے طیارے میں دوران پرواز آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد جدہ کے ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ سعودی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق سعودیائیرلائن کے طیارے میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔سعودی ائیرلائن کا اے 330 ائیربس کے طیارے کی پرواز مکہ سے بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ جا رہی تھی۔
دوران پرواز طیارے میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث راستے میں ہی سعودیشہر جدہ کے ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارے کا اگلا حصہ رن وے پر زمین پر گر پڑا۔ تاہم اب تک موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق حادثے کے دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم ریسکیو ٹیمیں طیارے کے پاس پہنچ کر امدادی کاروائیاں کرنے میں مصروف ہیں اور کوشش کر رہی ہیں کہ تمام مسافروں کو طیارے سے بحفاظت باہر نکلا لیا جائے۔