28th February 2021

K2 TV MANCHESTER

WE ARE WITH YOU EVERYDAY EVERYWHERE

عالمی یومِ تارکینِ وطن 18دسمبر کو شایانِ شان طریقے سے منایا جائے ! بیرسٹر امجد ملک

1 min read

عالمی یومِ تارکینِ وطن 18دسمبر کو شایانِ شان طریقے سے منایا جائے ! بیرسٹر امجد ملک اوورسیز پاکستانیوں کے ممتاز رہنما اور اُپی ایف کے بورڈ آف گورنر کے چئیرمین بیرسٹر امجد ملک نے18دسمبرکو عالمی یومِ تارکینِ وطن شاندار طریقے سے منانے کی اپیل کی ہے اُنہوں نے تمام تارکینِ وطن سے کہا ہے کہ وہ اس دن کو شایان شان طریقے سے منائیں اور اس دن کے حوالے سے دنیا بھر میں تارکینِ وطن کے مسائل کو اُجاگر کیا جائے تاکہ وہ لوگ جو کسی بھی وجہ سے اپنے آبائی ممالک اور وطن کو چھوڑ کر کسی دوسرے ملک میں آباد ہو چکے ہیں اُن کوروز مرہ زندگی میں پیش آنے والے مسائل اور مشکلات پر زیادہ سے زیادہ روشنی ڈالی جائے اور ایسے تمام مسائل اور مشکلات کا ہر صورت میں حل تلاش کیا جائے

،بیرسٹر امجد ملک نے ایک ملاقات میں تارکینِ وطن کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دنیا بھر میں تارکینِ وطن کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیشِ نظر اقوامِ متحدہ کے ادارے نے 18دسمبر کوعالمی یومِ تارکینِ وطن منانے کا اعلان کیا ہے،اُنہوں نے اُوپی ایف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی تارکینِ وطن کے مسائل اورمشکلا ت کو حل کرنے کے لئے ہمارا ادارہ پہلے ہی بھر پور انداز میں کام کر رہا ہے اور دنیا بھر میں ساڑھے آٹھ ملین پاکستانی تارکینِ وطن کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں مہیا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ،بیرسٹر امجد ملک نے بتایا کہ اس وقت دنیا بھر میں کروڑوں تارکینِ وطن موجود ہیں جن میں مہاجرین ،آباد کاراور روز گار کے لئے دوسرے ممالک کا رُخ کرنے والے سبھی شامل ہیں لہذا اقوامِ متحدہ کو ہر قسم کے تارکینِ وطن کے معاملات کے بارے میں غوروخوض کرنا پڑتا ہے اور اُن کے مسائل اور مشکلات کا جائزہ لیکر اُنکے حل تلاش کرنے کی طرف توجہ مبذول کرنی پڑتی ہے ،اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان کے ساڑھے آٹھ ملین تارکینِ وطن دوسرے ممالک میں آباد ہیں اور حکومتِ پاکستان نے اِن اپنے تارکینِ وطن کے معالات کو دیکھنے کے لئے وزارتِ اوورسیز کے تحت پاکستان اوورسیز فاؤنڈیشن قائم کر رکھی ہے جو دنیا بھر میں پاکستانی تارکینِ وطن کے معاملات کی دیکھ بھال کرتی ہے اُنہوں نے مزید بتایا کہ اُو پی ایف نے حال ہی میں پاکستانی تارکینِ وطن میں سے ایک سو ساٹھ افراد پر مشتعمل ایک ایڈوائزری کونسل تشکیل دی ہے جو دنیا بھر میں پھیلے ہوئے تارکینِ وطن کے مسائل اور مشکلات اور اُن کے حل کے لئے تجاویز سے حکومتِ پاکستان کو آگاہ کرئے گی اُو پی ایف کے چئیرمین نے یہ بھی بتایا کہ فاؤنڈیشن کے زیرِاہتمام اداروں میں تقریباً 2400افراد کام کرتے ہیں اور یہ ادارے جن میں سکول ،کالج ،بھی شامل ہیں پاکستانی تارکینِ وطن اور اُن کے اہلِ خانہ کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے کام پر معمور ہیں ،اُنہوں نے بتایا کہ فاؤنڈیشن بیرونِ ممالک وفات پاجانے والے پاکستانی تارکینِ وطن کے جسدِ خاکی اُن کے گھروں تک پہنچانے میں بھی بھر پور تعاون کرتی ہے اور وفات پاجانے والے تارکینِ وطن کے لواحقین کی مالی امداد بھی کی جاتی ہے ،اُنہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان کے تمام بڑے ائیر پورٹس پر تارکینِ وطن کی سہولت کے لئے اسپیشل کاؤنٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں اور تمام ائیرپورٹس پر تارکینِ وطن کے لئے ایمبولنس بھی موجود ہیں جو ضرورت پڑنے پر تارکینِ وطن کو اُن کے گھروں تک سہولت مہیا کرتی ہیں اس کے علاوہ اُنہوں نے بتایا کہ فاؤنڈیشن تارکینِ وطن کو ملک میں گھروں کی سہولت مہیا کرنے کے لئے ہاوسنگ کالونیاں بھی تعمیر کر رہی ہے ،پہلے مرحلے میں پچاس شہداء کے لواحقین کو تعمیر شُدا مکانات مہیا کئے جایں گے اس کے علاوہ پہلے سے قائم ہاوسنگ کالونیوں کے معاملات کوبھی نمٹایا جارہا ہے۔ (تحریر ۔ شکیل قمر مانچسٹر )

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.