فتح پور گجرات میں ڈیرہ سید فیصل عباس پر تحریک انصاف حلقہ پی پی 109 کے کارکنان کا جنرل باڈی اجلاس منعقد ہوا ۔

​فتح پور گجرات میں ڈیرہ سید فیصل عباس پر تحریک انصاف حلقہ پی پی 109 کے کارکنان کا جنرل باڈی اجلاس منعقد ہوا ۔ اس موقع پر قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کا جشن منایا اور پاکستان زندہ باد کے نعروں کی گونج میں ملک سے کرپشن ختم کرنے کا عہد کیا۔  اجلاس میں  ایڈووکیٹ ہائی کورٹ شہزاد اکبر تاس نے قرارداد پیش کی جسے تمام کارکنان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ 


1۔ پی پی 109 میں پی ٹی آئی کارکنان کی شناخت برقرار رکھتے ہوئے جماعت کو کسی قسم کے سیاسی الائنس کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے ۔
2۔ کارکنان اس امر کا تقاضہ کرتے ہیں کہ  سابقہ آرگنائزرز سے بلدیاتی انتخابات میں بدترین کارکردگی پہ وضاحت طلب کی جائے۔ 
3۔ صوابی جلسہ میں عمران خان صاحب نے کرپشن کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔  اسی تناظر میں پی ٹی آئی حلقہ 109 کے کارکنان،  پانامہ کرپشن کے ایشو کو گھر گھر جا کر اجاگر کریں گے اور یونین کونسل کی سطح پر جلسوں کا انعقاد کیا جائے گا ۔
 اجلاس میں  پی ٹی آئی کی تنظیم سازی مکمل کرنے پر کارکنان کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ رکنیت سازی کی مہم کا انتہائی موثر طریقہ سے آغاز کرنے کا عندیہ دیا گیا۔ پارٹی کی اعلی قیادت کو پیغام دیا جائے کہ کارکنان کی محنت پہ بھروسہ کریں اور “اپنے لیڈر آپ چنو” کے  نعرہ کو عملی جامہ پہنایا جائے۔ 

بلدیاتی الیکشن میں ناکام پالیسیوں اور بدترین نتائج پر سابقہ آرگنائزرز کا محاسبہ کیا جائے ۔ 
اجلاس میں یونین کونسل فتح پور، یونین کونسل ڈوگہ، یونین کونسل ماچھیوال، یونین کونسل دولتنگر ، یونین کونسل جوڑا جلالپور، یونین کونسل دھمہ ملکہ، یونین کونسل چیچیاں ، یونین کونسل عالمگڑھ ، یونین کونسل ٹھمکہ نافریاں، یونین کونسل چک منجو ، یونین کونسل کسوکی ، یونین کونسل ٹھٹھہ موسہ ، جلالپور جٹاں میونسپل کارپوریشن ، یونین کونسل سانتل، یونین کونسل پیرو شاہ کے کارکنان نے شرکت کی ۔

1198total visits,2visits today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *