5th December 2020

لزبن ضیاء سید سے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل نے کہا ہے کہ حکومت کی بہتر پالیسیوں کی وجہ 

لزبن ضیاء سید سے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل نے کہا ہے کہ حکومت کی بہتر پالیسیوں کی وجہ سے مزدوروں کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کے قوانین میں بہتری لای گی ہے پاکستان میں دن بدن عوام میں اپنے حقوق کے لیے شعور پیدا ہو رہا ہے اس سے قبلوفاقی وزیر کا پرتگال کے دارلحکومت لزبن پہنچنے پر پاکستان مسلم لیگ ن پرتگال کے چیرمین عرفان بٹ ، صدر محبوب گوگا وزیر آبادی ، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پرتگال کے میاں عبدالرؤف ، سید خالد عباس ، ضیاء سید ، سرفراز فرینسس ، شیح عمر، کلیم چوہدری،نے شاندار استقبال کیا اس موقع پر سفارتی عملہ بھی موجود تھا وفاقی وزیر پرتگال میں چار روز تک قیام کریں گے وہ اپنے چار روزہ دورہ کے دوران کیتھولک مذہب کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس سے ملاقات کریں گے جبکہ پاک پرتگال ایسوسی ایشن ، پاکستان پریس کلب پرتگال ، پاکستان مسلم لیگ ن پرتگال کی جانب سے منعقد کی جانے والی الگ الگ تقریبات میں شرکت کریں گے جبکہ لزبن یونیورسٹی میں انسانی حقوق اور تارکین وطن کے مسائل کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کریں گے وفاقی وزیر کامران مائیکل نے میڈیا سے بات چیت کرتے مزید کہا کہ پوپ فرانسس کے انسانی حقوق پر جاری کیے گے بیانات کو دنیا بھر میں سراہا گیا ہے دہشت گردی کے واقعات ہو، امیگرنٹس کے مساہل یا پھر انسانی حقوق کی بات ہو پوپ کی پالیسی واضع ہے حکومت نے اقلیتوں کے کی قوانین کا از سر نو جاہزہ لے کر ان میں پای جانے والی مایوسی اور بے چینی کو دور کیا ہے انسانی حقوق کے قوانین کی بدولت پاکستان کا معیار بہتر ہوا ہے ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں سیمینار کا انعقاد اور شعور اجاگر کرنے کے لیے اقدامات سے بہتری ا رہی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *