24th October 2020

مستحکم جمہوریت مضبوط معیشت کی ضامن ہے۔ سینیٹر ہدایت اللہ 

مستحکم جمہوریت مضبوط معیشت کی ضامن ہے۔ سینیٹر ہدایت اللہ قائد اعظم کی جمہوری کاوشوں سے ایک آزاد مملک معرض وجود میں آئی۔ ممبر قومی اسمبلی طاہر ا قبال چوہدری 

قائد اعظم یونیورسٹی میں یوم جمہوریت کے موقع پر خصوصی نشست کا اہتمام۔


یوم جمہوریت کے حوالے سے قائد اعظم یونیورسٹی میں سینٹر فار سوک ایجوکیشن کے زیر اہتمام ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں ممبر قومی ا سمبلی طاہر اقبال چوہدری۔سینیٹر ہدایت اللہ خان، نیشنل کو آرڈینیٹر انٹر یونیورسٹی کنثورشیم برائے فروغ سوشل سائنسز محمد مرتضیٰ نور ماہرین تعلیم ،ماہرین قانون،اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعدادمیں شرکت کی ،نشست کے آغاز میں سینٹر فار سوک ایجو کیشن کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی گئی جس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں 25,599دنوں میں سے 9,892دن یعنی 39فیصد جمہوریت رہی ہے ،ممبر قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری نے شرکاء سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح اور ان کے ساتھیوں کی جمہوری کاوشوں سے 1947میں ہمیں ایک وفاقی آزاد ملک میئسر آیا جس میں خواتین سمیت ہر شہری کے لئے یکساں حقوق اور زندگی کے تمام شعبہ ہائے جات میں برابر کی شراکت دی گئی اور یہی اصل جمہوریت ہے۔سینیٹر ہدایت اللہ خان نے کہا کہ مستحکم جمہویرت مظبوط معیشت کی ضامن ہے ،انہوں نے کہا کہ ٰ ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان میں آزادی اظہار رائے ،جمہوری اقدار ،انسانی حقوق کا عملی نمونہ پیش کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ اصل جمہوریت یہ ہے کہ ہر کسی کو آزادی اظہار رائے کا حق حاصل ہو،عوامی مسائل کو ڈائلاگ کے ذریعے حل کیا جائے۔اس موقع پر ممبر نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس ڈاکٹر یحیٰ احمد،شفیق چوہدری،قائد اعظم یونیورسٹی کے شعبہ اینتھرو پالوجی کے سینیئر استاد وقاص سلیم اور دیگر نے بھی پاکستان میں جمہوریت کے فروغ اور جمہوری اقدار پر روشنی ڈالی۔

جاری کردہ:

محمد مرتضیٰ نور

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *