28th October 2020

مشیر تعلیم خیبرپختونخواہ ضیاء اللہ خان بنگش نے عبدالباسط شاہ کو ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبرپختونخواہ کیلئے اوورسیز نمائندہ خصوصی نامزد کردیا

مشیر تعلیم خیبرپختونخواہ ضیاء اللہ خان بنگش نے عبدالباسط شاہ کو ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبرپختونخواہ کیلئے اوورسیز نمائندہ خصوصی نامزد کردیا۔ نوٹیفکیشن جاری

عبدالباسط شاہ یورپ اور انگلینڈ میں محکمہ تعلیم خیبرپختونخواہ کی نمائندگی کریں گے۔

نمائندہ خصوصی عبدالباسط شاہ محکمہ تعلیم خیبرپختونخواہ کے بارے میں بین الااقوامی ڈونرز ، تعلیمی اداروں اور ماہرین تعلیم کیساتھ مشاورت کریں گے ۔

عبدالباسط شاہ کی تعیناتی سے بین الاقوامی ڈونرز اداروں کو خیبرپختونخواہ محکمہ تعلیم میں راغب کیا جاسکے گا۔

عبدالباسط شاہ کی تعیناتی سے محمکہ تعلیم خیبرپختونخواہ اور نئے ضم شُدہ اضلاع کے تعلیمی نظام میں ڈونرز کی مدد سے اہم پیش رفت متوقع ہے۔

*منجانب: میڈیا سیل محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا*

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *