5th August 2021

K2 TV MANCHESTER

WE ARE WITH YOU EVERYDAY EVERYWHERE

وھاڑی ۔۔ زاھد اقبال چوھدری کی جانب سے مسلم لیگ ن سکاٹ لینڈ کے سینئر نائب صدر شیخ محمد حنیف اپنے اعزاز میں ظہرانہ کے بعد مقامی ہوٹل میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے ہیں ، چئیرمین سجاد کھچی، پیر سخی حسین شاہ ۔شاہد مرزا، وحید بھٹی,حاجی رفیق رانا،مختار بھٹی ، ساجد منظور،شفقت ٹپی اور دیگر موجود ہیںشاہدجمیل باؤ

1 min read

وہاڑی( )مسلم لیگ(ن) یو کے سکاٹ لینڈ کے سینئر نا ئب صدرشیخ محمد حنیف نے کہا کہ پچھتر لاکھ سے زائد پا کستانی بیرون مما لک میں بسلسلہ روز گار مقیم ہیں اور زرمبادلہ کے ذریعے پا کستانی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے دن رات محنت کررہے ہیں حکومت پاکستان نے بیرون مما لک میں مقیم ان پا کستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے اوورسیز کمیشن کا ڈیسک قائم کیے ہیں تاکہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں مسلم لیگ(ن) کی عوامی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں وزیر اعظم پا کستان نے بیرون مما لک میں مسئلہ کشمیر کو اجا گر کیا ہے اور مسئلہ کشمیر مسلم لیگ(ن) کی حکومت میں ہی حل ہو گا ان خیالات کااظہار انہوں نے مقا می ہو ٹل میں لیگی چیئرمین زاہد اقبال چودھری کی طرف سے اپنے اعزاز میں منعقد ہ تقریب سے معززین شہر ، عہدیداران و کارکنان اور صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا اس موقع پر شیخ کا شف حسین ، وائس چیئرمین سجاد خان کھچی ، پروفیسروسیم سمندری ، ممبر سی پی ایل سی یپر سید سخی حسین ، صدرگھی ڈیلرزایسوسی ایشن حاجی مختار احمد بھٹی ، شاہد مرزا ، وحید بھٹی ، رانا رفیق، میاں سا جد منظور ودیگر موجود تھے شیخ محمد یوسف نے مز ید کہا ہے کہ وفاقی اوورسیز پا کستانیون کےکمشنر زبیر گلِ بھی میرٹ پر کا م کررہے ہیں جس سے اوورسیز پا کستانی کمیونٹی کے مسائل حل ہورہے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا مسلم لیگ (ن) کو اقتدار سنبھا لے ابھی تھوڑا عرصہ ہوا ہے سا بقہ دور میں کراچی سمیت قتل و غارت اور دہشت گردی کے واقعات ہوتے تھے اب وزیر اعظم پا کستان میاں نوا زشریف نے پا ک فوج ، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے کراچی کوروشنیوں کاشہر بنا رہے ہیں دہشت گردی سمیت دیگر جرائم میں نما یا ں حد تک کمی آئی ہے ہرسال انڈیا ایمبیسی کے سامنے ہم ہزاروں پا کستانی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہیں اس موقع پر لیگی چیئرمین زاہد اقبال چوھری نے بھی مہما نو ں کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ یو کے سکا ٹ لینڈ میں مسلم لیگ (ن) کی پا لیسیوں کو عوام میں مقبول کرنے کے لیے شیخ محمد یوسف اور انکے ساتھیوں کو انتھک محنت ہے جس پر ہم انکوخراج تحسین پیش کرتے ہیں #
وھاڑی ۔۔ زاھد اقبال چوھدری کی جانب سے مسلم لیگ ن سکاٹ لینڈ کے سینئر نائب صدر شیخ محمد حنیف اپنے اعزاز میں ظہرانہ کے بعد مقامی ہوٹل میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے ہیں ، چئیرمین سجاد کھچی، پیر سخی حسین شاہ ۔شاہد مرزا، وحید بھٹی,حاجی رفیق رانا،مختار بھٹی ، ساجد منظور،شفقت ٹپی اور دیگر موجود ہیں

شاہدجمیل باؤ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.