23rd October 2020

و ھاڑی ۔۔ اے ۔آر ۔پی چرچ میں محسنہ پاکستان ڈاکٹر رتھ فاو کی یاد میں تعزیتی ریفرینس میں ان کی انسانیت اور پاکستان کے لئیے گراں قدر خدمات کے حوالے سےگفتگو

ایسے چلن چلو کہ کریں لوگ آرزوایسے رھا کرو کہ زمانہ مثال دے ۔

و ھاڑی ۔۔ اے ۔آر ۔پی چرچ میں محسنہ پاکستان ڈاکٹر رتھ فاو کی یاد میں تعزیتی ریفرینس میں ان کی انسانیت اور پاکستان کے لئیے گراں قدر خدمات کے حوالے سےگفتگو

———–


(وھاڑی ۔۔20 اگست 2017  سماجی رہنما آنجہانی ڈاکٹر رتھ فاؤ کیتھرینا کی کوڑ ھ (جزام )کے مرض میں مبتلا افراد کی خدمت کرنے اور پا کستان کو جزام سے پا ک کرنے پر ان اعز از میں اے آر پی چرچ میں میموریل سروس کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم این اے طا ہر اقبال چودھری کے بھائی چیئرمین زاہد اقبال چودھری ، پادری سلیمان کیلون ،سماجی رہنما عظمیٰ سلیم ، جا نسن سرویا ، ریاض گلِ ، کا مران گلِ ، ایلڈر سلیم سمیت مسیحی برادری کے علاوہ سول سوسائٹی نے بھرپور شرکت کی اس موقعہ پر ڈاکٹر رتھ فاؤ کیتھرینا کیلئے اور ملکی سلامتی ، خوشحالی و کامرانی اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے خصوصی دُعا کی گئی ، اس موقعہ پر خطاب کر تے ہو ئے چیئرمین زاہداقبال چودھری نے کہا کہ ڈاکٹر رتھ فاؤ کیتھرینا نے جو انسانیت کی خدمت کی ہے بلا رنگ ونسل ، مذاہب قابلِ دید ہیں انہوں نے اپنی زندگی کوڑھ کے مریضوں کیلئے وقف کردی ہم لوگوں کو اپنی آخرت سنوارنے کیلئے انسانیت کی خدمت کرنی چا ہیے تاکہ اللہ تعالیٰ راضی ہو ہم نے لوگوں کو نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ اور اُس کے رسول کو راضی کرنا ہے یہ دینا کا عیش وآرام دولت سب یہاں ہی رہ جا نی ہے خالی ہاتھ آئے ہیں اور خالی ہا تھ چلے جا نا ہے ہم سب مسلم و مسیحی بھائیوں نے ملکر خدمت کرنی ہے ڈاکٹررتھ 9ستمبر 1929میں جرمن میں پیدا ہوئیں او29سال کی عمر میں پاکستان میں کوڑھ کے مریضوں کے علاج کیلئے تشریف لائیں پوری زندگی پا کستان میں گزاردی ، ڈاکٹررتھ فاؤ نے کوڑھ اچھوت کے مرض میں مبتلا لو گوں کی خدمت جس کولوگ چھوڑ جا تے ہیں جن کے جسم سے شدید بدبو آتی تھی جن کاگوشت ٹو ٹ ٹوٹ کر نیچے گرنے لگتا تھا ڈاکٹر رتھ فاؤکیتھرینا کو ان کی خدمت میں ہلال امتیاز ، جناح ایوارڈ ، وومن آف دی ائیر، ہلال پا کستان ، ستارہِ قائداعظم جیسے اعزازت سے نوازگیا ان کو پورے فوجی اعزاز سے مسیحی گورہ قبرستان میں دفنا یا گیا #

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *