20th October 2020

پاکستانی نوجوانوں نے امریکہ میں تہلکہ مچا دیا امریکہ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے نوجوان انوار عباسی

پاکستانینوجوانوں نے امریکہ میں تہلکہ مچا دیا امریکہ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے نوجوان انوار عباسی جن کا تعلق باغ آزاد کشمیر سے ہے۔ اور ان کے ساتھیوں نے امریکہ کی ریاست میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جس کا مقصد عالمی سطح پر پاکستان کے بارے میں موجود غلط فہمیوں کا خاتمہ کرنا تھا۔۔تقریب میں ایک امریکیوں کی ایک کثیر تعداد موجود تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انوار عباسی نے کہا کہ دنیا پاکستان کے بارے مین بہت سی غلط فہمیوں کا شکار ہے، پاکستان ایک تیزی سے ترقی کرتا ہوا ملک ہے جس میں مذہب اور دیگر معاملات کی مکمل آزادی ہے، انوار عباسی نے شرکاء کو مخاطب کر کے کہا کہ آپ لوگ پاکستان آئیں تو وہاں آپ اس آزادی کا مظاہرہ دیکھ سکیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دے چکا ہے۔۔ اس لیے کسی بھی شخص کا پاکستان کو دہشتگرد کہنا مناسب نہیں۔۔ تقریب میں موجود سبھی شرکاء نے انوار عباسی کے خطاب کو خوب سراہا اور سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی ہوئی۔۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ آج ہمیں پاکستان کا اصل چہرہ دیکھنے کو ملا ۔۔ اور بہت سے شرکاء نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا۔۔ بلاشبہ انوار عباسی اور ان کے ساتھیوں نے امریکہ مین اس تقریب کا انعقاد کر کے امریکہ مین مقیم پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بارے میں غلط فہمیوں کے خاتمے سے ہمیں یہاں عزت ملی ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ اس طرح کی کوششیں خوش آئند ہیں ۔۔ اور یہ نوجوان جب ملک کی باگ ڈور سنبھالیں گے تو پاکستان بہت ترقی کرے گا

snapshot_9

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *