27th October 2020

پنجاب ہائر ایجو کیشن کمیشن کے زیر اہتمام سا نحہ پشا ور کے معصوم شہدا کی یاد میں  ہفت روزہ آگا ہی مہم ویٹرنری یونیورسٹی لا ہور میں اختتام پذیر

پنجاب ہائر ایجو کیشن کمیشن کے زیر اہتمام سا نحہ پشا ور کے معصوم شہدا کی یاد میں  ہفت روزہ آگا ہی مہم ویٹرنری یونیورسٹی لا ہور میں اختتام پذیر

امن ہماری خوا ہش ہی نہیں بلکہ ہماری معا شی و اقتصا دی تر قی کا زینہ بھی ہے:ڈاکٹر نظام الدین

لاہور(29-12-17):  پنجاب ہا ئر ایجو کیشن کمیشن اور انٹر یونیورسٹی کنسورشیم برائے فروغ سوشل سائنسز کے زیر اہتمام سا نحہ پشا ور کے معصوم شہدا کی یاد میں جاری ہفت روزہ آگا ہی مہم کی اختتا می تقریب چیئر پرسن پنجاب ہا ئر ایجو کیشن کمیشن پرو فیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین کی صدارت میں یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور میں منعقد ہوئی جس میں میں  طلباء و طالبات نے پاک فوج اور دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے مختلف پروگرام جن میں ملی نغمے،تقاریر اور نظمیں بھی پیش کی گئیں، تقریب سے وائس چانسلر ویٹرنری یونیورسٹی پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا، یونیورسٹی آف ایجو کیشن کے وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹررؤ ف اعظم، وا ئس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور حسن امیر شاہ، وا ئس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد  محمد علی شاہ، وا ئس چانسلر بہاوئالدین زکریا یونیورسٹی ملتان اور سینئر صحافی سلمان عابد نے خطاب کیا۔

ا س مو قع پر خطاب کر تے ہو ئے ڈاکٹر محمد نظام الد ین نے کہا کہ اے پی ایس پشا ور کے سا نحہ میں شہید ہو نے وا لے ننھے پھو لو ں نے ہمیں دہشت گر دی کے خا تمے کے لیے بطو ر قوم متحد کیا ہے ہم ان کی قر با نیو ں کو را ئیگا ں نہیں جا نے دیں گے اور دہشت گر دوں کے نا پاک عزا ئم کو اس پاک سر زمین سے ہمیشہ کے لیے ختم کر دیں گے اور یہی ہما را عزم ہے۔ اُ نہو ں نے مزید کہا کہ پنجاب ہائر ایجو کیشن کمیشن صو بہ بھر کی جا معات اور اعلی تعلیمی ادارو ں میں امن اورہم آ ہنگی کے فر وغ کے لیئے ہمہ وقت کو شا ں ہیں۔دہشت گر دی  کے خا تمے کے لیئے ہم سب کو انفرا دی و اجتما عی طور پر کردار ادا کر نا ہو گا۔

اُ ن کا مز ید کہنا تھا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے ناسور سے نمٹنے کے لیے تعلیمی نظام میں ڈھا نچہ جا تی تبدیلیو ں کی ضرو رت ہے۔ ہمیں سٹوڈنٹ سوسائیٹیز کوفعال بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ طلباء و طالبات کے کے اندر سکلز کو برھابے کی ضرورت ہے جس کے لیے پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ہمہ وقت کوشاں ہے۔ ڈاکٹر نظام کا کہنا تھا کہ امن ہماری خوا ہش ہی نہیں بلکہ ہماری معا شی و اقتصا دی تر قی کا زینہ بھی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  وائس چانسلر ویٹرنری یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور اس سوچ کو ختم کرنے کے لیے معاشرے میں غربت کا خاتمہ بہت ضروری ہے، معیاری تعلیم سے ہی ہم ان چیلنجوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔

تقریب سے دیگر وائس چانسلر حضرات نے بھی خطاب کیا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے متحد ہو کر کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔      ہفت روزہ پرو گرام منعقد کروانے کا مقصد معا شر ے میں امن،رواداری اور ا خو ت کے جذبے کو پروان چڑ ھا نا  اور  نو جوان نسل کے مو ثر کردار کو یقینی بنا نا تھا۔تقریب سے ڈاکٹر رخسا نہ کو ثر،بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے ڈاکٹر مقرب اکبر، اینکر پرسن قاضی منصور اعظم اور معروف کالم نگار سلمان عابد نے بھی خطاب کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *