29th November 2020

پیرس (زاہد مصطفی عوان )پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کی طر ف سے پاکستان مسلم لیگ ن ہاوس پیرس میں سپرم کورٹ کے فیصلہ پریوم تشکر منایا گیا 

 (زاہد مصطفی عوان )پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کی طر ف سے پاکستان مسلم لیگ ن ہاوس پیرس میں سپرم کورٹ کے فیصلہ پریوم تشکر منایا گیا .جس میں پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے عہدیداران کے علاوہ پاکستانی کیمونٹی کی بھی کثیر تعداد موجود تھی.اس موق پر خطاب کرتے ہوئے صدر چوہدری ریاض پاپا جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم .چیئرمین یوتھ ونگ ایڈوائزی کونسل یورپ چوہدری شمروز الہی گھمن .چوہدری فضل الہی .زاہد اعوان اور دوسرے مقررین نے کہا کہ عمران ہوش کے ناخن لیں اور پاکستان کی ترقی میں روڑے نہ اٹکا ئیں .پاکستان سی پیک کی وجہ سے ترقی کی منازل طے کر رہا ہے.ہمارا ملک چین کی مدد سے تجارتی ملک بن کر ابھرا ہے.عمران خان اپنی شیر وانی کی پٹیاں اپنے منہ پر باندھ لیں .انھوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے دیار غیر مقیم پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہوائے ہیں .تقریب کے بعد مٹھائی تقسیم کی گئی اور ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعا کی گئی.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *