5th December 2020

ڈاکٹر یونس امین کے شعری مجموعے “عکس ” کی تقریب رونمائی ۔ قونصل جنرل پاکستان عامر آفتاب قریشی مہمان خصو صی تھے

ڈاکٹر یونس امین کے شعری مجموعے “عکس ” کی تقریب رونمائی ۔ قونصل جنرل پاکستان عامر آفتاب قریشی مہمان خصو صی تھے ۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مانچسٹر( شکیل قمر) اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کو اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ اور تابناک بنانے کے لئے مل جل کر کام کرنا چاہیئے خاص طور پر ا ردو زبان اور شعر و ادب کے فروغ کے لئے جہاں بہت کام ہورہا ہے وہاں اس میں مزید بہتری کے لئے کوششیں جاری رہنی چاہیں ۔ان خیالات کا اظہار قونصل جنرل آف پاکستان عامر آفتاب قریشی نے ڈاکٹر یونس امین کے شعری مجموعے “عکس “کی تقریب رونمائی کے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب کا اہتمام اوورسیز پاکستانی یونٹی کی ادبی ونگ علم و ادب کے زیر اہتمام نرالا سویٹ کے لگژری ہال میں ہوا جہاں بڑی تعداد میں اردو شعر و ادب کے متوالوں نے شرکت کی۔ تقریب میں شکیل قمر نے “عکس”پر اپنا پر مغز مقالہ پیش کیا جبکہ سپیکر اخبار کے چیف ایڈیٹر محبوب الہی بٹ نے بڑی جامع تقریر کی ۔تقریب میں ممتاز شاعر لیاقت علی عہد نے منظوم کلام پیش کیا اور ممتاز شاعرہ 13 کتابوں کی مصنفہ نغمانہ کنول شیخ نے بڑی عمدہ تقریر کی ۔ ڈاکٹر یونس امین نے اپنے خطاب میں کہا کہ میری کل 27 کتابیں لکھی جاچکی ہیں جن میں سے 11 چھپ چکی ہیں اور بقایا آہستہ آہستہ تیاری کے مراحل میں ہیں ۔تقریب رونمائی کے مہماندار شیخ الیاس امین اور مہوش تھے۔تقریب میں اوورسیز پاکستانی یونٹی کے سی ای او ڈاکٹر عمار سہیل اور دیگر خواتین رہنماوں نے بھی خطاب کیا ۔تقریب رونمائی میں جن دیگر مہمانوں نے شرکت کی آن میں سابق لارڈ مئیر مانچسٹر نعیم الحسن ،نوائے جنگ کے چیف ایڈیٹر شیخ اعجاز افضل،کمیونٹی سنٹر کے مینجر محمد صفدر،ڈاکٹر علی ،انوار نقوی،عالیہ صاحبہ،باجی صابرہ ناہید ،پریس کلب کے سیکریٹری جنرل محمود اصغر چودھری،میاں عامر علی،طاہر چودھری،سید کاشف سجاد،آصف مغل، غلام حسین،وسیم چودھری،غلام مصطفی مغل،تاثیر احمد چودھری

،طارق لودھی اور دیگر لوگ شاg۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *