29th October 2020

“ہارون عباسی الازہری شاگر د خاص ڈاکٹر طاہر القادری کو اللہ نے سرخرو کر دیا “

“ہارون عباسی الازہری شاگر د خاص ڈاکٹر طاہر القادری کو اللہ نے سرخرو کر دیا “

کچھ عرصہ پہلے ہارون عباسی کے خلاف نازیبا حرکات کا جھوٹا مقدمہ کر کہ پوری دنیا میں بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی گئی ۔جس کے خلاف ہارون عباسی نے بڑی جرأت کے ساتھ برطانوی عدالت میں اپیل دائر کی 22اور 23مارچ 2018 دو دن سماعت کے بعد برطانیہ کی کراؤن کورٹ عدالت نے ہارون عباسی کی اپیل کو منظور کرتے ہوئے آپ کے حق میں فیصلہ سنا کر آپ کو سرخرو کر دیا اور آپ پر لگائے گئے تمام الزامات کو جھوٹا قرار دے دیا ۔ یاد رہے کہ ہارون عباسی ڈاکٹر طاہر القادری کے شاگر خاص ہیں اور منہاج القرآن مانچسٹر کے ڈائریکٹر بھی رہ چکے ہیں اور دنیا عالم اسلام کی عظیم یونیورسٹی جامعہ الازہر شریف کے فاضل اور دبنگ مقرر بھی ہیں اور اس وقت قاہرہ یونیورسٹی سے پی ۔ایچ ۔ڈی بھی کر رہے ہیں اور جس جرأت مندی ہمت حوصلے اور صبرو استقامت کے ساتھ آپ نے اس پروپگنڈے کا مقابلہ کیا یہ آپکی سچائی اور آپکے اعلی کردار کا منہ بولتاثبوت ہے ۔ یہ فیصلہ سنکربرطانیہ کے مسلمانوں اور بالخصوص مری علاقہ گلیات کے لوگوں اور

عباسی قوم میں خوشی کی لہر دوڑگئ۔

ہارون عباسی کا کہنہ تھا میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ جس نے مجھے ،میرے خاندان ، میرے قائد اور میرے چاہنے والوں کو سرخرو کر دیا ۔اور انکا یہ بھی کہنہ تھا کہ میرے خلاف ناکام پروپگنڈہ کرنے والوں کے لئے اپنے آقا کی سنت کے مطابق میں سر عام معافی کا اعلان کرتا ہوں اور ہدایت کی دعا

مشکل کی اس گھڑی میں جن احباب نے میرا ساتھ دیا انکا شکریہ ادا کرتا ہوں اور ان کے لئے دعا گو ہوں ۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *