5th December 2020

※ رمضان کا مہینہ صرف گذار لینے ولا وقت نہیں ہے بلکہ استعمال کرنے والا وقت ہے، یہ بہہہہہت ہی خاص وقت ہے اور بہہہہت زیادہ اہم بھی

………….رمضان اور پلاننگ……………

※ رمضان کا مہینہ صرف گذار لینے ولا وقت نہیں ہے بلکہ استعمال کرنے والا وقت ہے، یہ بہہہہہت ہی خاص وقت ہے اور بہہہہت زیادہ اہم بھی ۔ کہیں پڑھا تھا کہ جب کسی سپیشل، بہت ہی اہم اور کسی خاص کام کو انجام دینا ہو تو اس کے لئے نارمل پلاننگ کافی نہیں ہوتی بلکہ سپیشل پلاننگ ہوتی ہے جو پلاننگ کسی اعلی خاص اور سپیشل مقصد کے لئے کی جاتی ہے اسے کہتے ہیں strategic planning، عام طور پر آرمی یا سیکورٹی ایجنسیز خاص حالات یا خاص ٹاسک کے لئے اس طرح کی پلاننگ کرتی ہیں۔ strategic planning میں چار سوالات بہت اہم اور بنیادی ہوتے ہیں اور اس ٹاسک پر کام کرنے سے پہلے ان چاروں سوالوں کے جوابات آپ کے پاس ہونے ضروری ہوتے ہیں،

۱: کون اس ٹاسک میں حصہ لے گا کون کرے گا؟

Who will do it?

۲؛ کتنے ٹائم میں یہ کام ہو گا؟

What is the time limit? How long?

۳: ذرائع کون سے ہیں ؟

What are the sources available ?

۴: گول کیا ہے/ حاصل کیا کرنا چاہتے ہیں ؟

What do you want to achieve ?

یہ چاروں سوالات ضروری ہیں۔ اب ذرا دیکھیں کہ جب اللہ کریم نے رمضان اور روزے کی بات کی ہے تو strategic planning کے ان چاروں بنیادی سوالوں کا جواب دیا ہے

۱: کون کرے گا؟ فرمایا “ یاایہا الذین آمنوا “ اے ایمان والو” یہ ٹاسک تمہارے لئے ہے۔

۲: کتنا ٹائم ہے؟ فرمایا “ ایاماً معدوداتٍ “ کچھ مقررہ دن ہیں” ٹائم فکس ہے، کتنا ہے؟ شَھرُ رمضان” ایک مہینہ ہے رمضان کا۔

۳: ذرائع کیا ہونگے؟ فرمایا “ کُتِبَ علیکم الصیامُ “ شھر رمضان الذی اُنزِل فیہ القرآنُ” تم پر روزے فرض کئے گئے ہیں اور دوسرا اس مہینے میں قرآن کو نازل کیا ہے ، لہذا روزہ اور قرآن دو چیزیں تمہارے پاس ہونگی۔

۴: ٹاسک کیا ہو گا؟ فرمایا “ لعلکُم تتّقُون” ولعلکم تشکرون “ تمہارا گول یہ ہے کہ تم نے تقوی حاصل کرنا ہے۔ اور اس کے ساتھ ساتھ رمضان کے مہینے ہی میں ہم نے تمہیں قرآن جیسی عظیم نعمت عطا فرمائ، تمہاری ہدایت و رہنمائ کا بندوبست کیا لہذا یہ ساری عبادتیں اس نعمت کا شکریہ ادا کرنے لئے ہیں، تقوی اور شکریہ یہ دو گول ہیں تمہارے۔

※※ اس ساری بحث کا حاصل یہ ہے کہ رمضان ایک سپیشل مہینہ ہے اس کے کچھ بڑے خاص اور سپیشل مقاصد ہیں لہذا ان کو achieve کرنے کے لئے تمہاری پلاننگ اور بندوبست بھی سپیشل ہونا چاہئیے۔ یہ وقت گذارنے کا نہیں بلکہ استعمال کرنے کا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *