دو دفعہ ایم پی اور دو دفعہ ایم این اے منتخب ھونے تک طاھر اقبال چوھدری کا یہ پانچواں براہِ راست الیکشن


این ۔اے 164 وھاڑی سے پی ٹی آئی کے ایم این اے طاھر اقبال چوھدری ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھتے ھیں ۔ زمانہءِ طالب علمی میں نوجوانوں کی مُلک گِیر تنظیم ، اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ رھے ھیں اور طلبہ مسائل کے حل اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے گورنمنٹ کالج وھاڑی اور بعد ازاں جامعہ کراچی میں قائدانہ کردار ادا کرتے رھے ھیں ۔ تعلیم سے فراغت کے بعد سن 1998 میں وھاڑی شہر کے مرکز میں عام لوگوں کے مسائل میں ان کی مدد کے لئے “ عوامی مرکز “ کے نام سے اپنا دفتر قائم کیا جو آج بھی مظلوموں اور غریب عوام کی امنگوں کا مرکز ھے ۔

سن 2000 میں اپنی آبائی یونین کونسل سے ناظم کا الیکشن لڑا اور بھاری اکثریت سے ناظم منتخب ھوئے ۔2002 اور 2008 میں دو دفعہ ایم پی اے منتخب ھوئے ۔ 2013 میں آزاد حیثیت سے الیکش میں حصہ لیا اور نوے ھزار ووٹ لیکر کامیاب ھوئے ۔ 2018 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی طرف سے الیکشن میں حصہ لیا اور مسلم لیگ (ن) کی تہمینہ دولتانہ کو دوسری بار شکست دے کر ایم این اے منتخب ھوئے ۔ ناظم یونین کونسل سے لے کر دو دفعہ ایم پی اور دو دفعہ ایم این اے منتخب ھونے تک طاھر اقبال چوھدری کا یہ پانچواں براہِ راست الیکشن ھے جس میں وہ مسلسل کامیاب ھوتے چلے آرھے ھیں اور حلقہ کے عوام ان پر اعتماد کا اظہار کرتے آئے ھیں ۔

اپنے عوام کی مسلسل اور بے لوث خدمت ان سے مسلسل رابطے اور عوامی انداز سے ان کے مسائل کے حل کے لئے ھمہ وقت حلقے میں موجود رھنے کی وجہ سے عوام ان سے بے پناہ محبت کرتے ھیں ۔ عام آدمی تک اُن کی رسائی ھے ۔ امرِ واقعی یہ ھے کہ وہ آزاد حیثیت سے یا کسی بھی جماعت کی طرف سے الیکشن لڑیں ، کامیابی ان کا مقدر رھی ھے کیونکہ اپنے مد مقابل بڑے بڑے جاگیر داروں اور وڈیروں کے طرزِ عمل کے برعکس ، ان کا عوام سے مسلسل رابطہ رھتا ھے اور وہ ھمہ وقت لوگوں کے کی خدمت کے لئے اُن کے درمیان موجود رھتے ھیں ۔

ممبر قومی اسمبلی کی حیثیت سے طاھر اقبال چوھدری منسٹری آف نیشنل فُوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ اور منسٹری آف انفارمیشن ، براڈکاسٹنگ اینڈ نیشنل ھیرِیٹیج کی قائمہ کمیٹیوں کے ممبر رھے ھیں اور ان وزارتوں کی کارکردگی کو مانیٹر کرنے اور بہتر بنانے کے لئے ایک فعال کردار ادا کرتے رھے ھیں ۔ سرکاری وسائل کا دیانتداری سے استعمال کیا ھے ، اپنے حلقہ کے عوام کے اعتماد پر ھمیشہ پُورا اُترے ھیں اور پاکستان کے غریب عوام کی حالت بہتر بنانے کے لئے کام کرنے کا بے پناہ جذبہ رکھتے ھیں ۔

پندرہ سال سے صوبائی و قومی اسمبلی کے ممبر رھے ھیں اور صاف سُتھری سیاست کی ھے ۔ان کا دامن کسی بھی قِسم کی کرپشن اور اخلاقی، مالی اور سیاسی آلوُدگیوں سے پاک ھے ۔ باوقار انداز سے سیاست کی ھے اور سیاست میں آنے کے بعد اپنی اور اپنے خاندان کی نیک نامی میں اضافہ کیا ھے ۔روائیتی سیاست سے ھٹ کر بلا تفریق لوگوں کی خدمت کی ھے اور غریب عوام کو طاقت دی ھے ۔حق گوئی کو اپنا طرزِ عمل بناتے ھوئے اور منافقت سے پاک سیاست کی ھے .طاھر اقبال چوھدری کا سیاسی ماضی ایک کُھلی کتاب کی طرح سب کے سامنے ھیں اور وہ کسی بھی قِسم کی لوٹ کھسوُٹ یا بد عنوانی کا حصہ نہیں رھا ھے ۔ وہ ایک صالح اور زبردست انتظامی صلاحیتوں کے حامل نوجوان ھیں جو حکومتی نظام کے تحت ملنے والی کسی بھی ذمہ داری کو بحسن و خوبی ادا کر سکتے ھیں ۔

1536total visits,1visits today

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *