فرینڈز آ ف وہاڑی برطانیہ کے زیر اہتمام، تحریک انصاف کے ایم این اے چودھری طاہر اقبال کی دوبارہ کا میابی کی خوشی میں تقریب کا اہتمام ۔۔۔۔۔


فرینڈز آ ف وہاڑی برطانیہ کے زیر اہتمام، تحریک انصاف کے ایم این اے چودھری طاہر اقبال کی دوبارہ کا میابی کی خوشی میں تقریب کا اہتمام ۔۔۔۔۔

مانچسٹر ( شکیل قمر ) فرینڈز آف وہاڑی برطانیہ کے زیر اہتمام چودھری طاہر اقبال ایم این اے کے وہاڑی سے دوبارہ منتخب ہونے کی خوشی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی لارڈ مئیر مانچسٹر عابد چوہان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ایم این اے چودھری طاہر اقبال کی وہاڑی سے دوبارہ کامیابی نہ صرف وہاڑی کے عوام کے لئے بلکہ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے بھی بہت خوش آئند ہے ،اُنہوں نے

کہا کہ چودھری طاہر اقبال کے خاندان کا ، نہ صرف وہاڑی میں بہت عزت و احترام ہے بلکہ برطانیہ میں آباد اُن کے خاندان کے لوگوں کو بھی بہت عزت و احترام سے دیکھا جاتا ہے ،فرینڈز آف وہاڑی برطانیہ کے چئیر مین حافظ عبداللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ چودھری طاہر اقبال کے بھائی چودھری فخر اقبال ،چودھری نصر اقبال اورچودھری قمر اقبال فرینڈز آف وہاڑی کے دیگر اراکین کے ہمراہ حال ہی میں انتخابات کی سرگرمیوں میں شرکت کرنے کے بعد واپس یہاں پہنچے ہیں ،اُنہوں نے چودھری طاہر اقبال ایم این اے کی الیکشن کمپین میں بھر پور حصہ لیا ،اُنہوں نے کہا کہ وہاڑی کے عوام اور اوورسیز پاکستانیوں کو چودھری طاہر اقبال ایم این اے سے بہت سی اُمیدیں وابستہ ہیں خاص طور پر جنوبی پنجاب کے نئے صوبے کے قیام کے سلسلے میں اُن کی کوششیں ضرور رنگ لائیں گی ،تقریب سے عمران خان لورز یورپ کے چئیرمین آصف رشید بٹ ، تحریک انصاف سکاٹ لینڈ کے سینئر رہنما چودھری فخر اقبال اور دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا ،تقریب کا آغاز ننھے احمد بلال کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہواجبکہ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض طاہر ارشد نے سر انجام دئیے ،آخر میں تقریب کے شرکاء کو فرینڈزآف وہاڑی برطانیہ کی طرف سے عشائیہ دیا گیا ،تقریب میں دیگر مہمانوں کے علاوہ تحریک انصاف یُوکے کے مرکزی سیکریٹری جنرل باسط شاہ ،چودھری اطہر ،چودھری شکیل ،حمزہ چودھری،اسحاق چودھری،طاہر چودھری ،آصف مغل ،وسیم چودھری ،سید کاشف سجاد ،محبوب الہی بٹ ،

غلام حسین ،اصغر محمود چودھری ،تاثیر چودھری ،اور شوکت قریشی نے بھی شرکت کی ۔تقریب کے اختتام پر پاکستان کی ترقی و استحکام کے لئے دُعا کی گئی ۔

696total visits,2visits today

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *