پاکستان کا قیام اللہ سبحان و تعالیٰ کی نعمتوں میں ہمارے لئے ایک بڑا انعام ہے ،ہمیں خوشیاں مناتے ہوئے اللہ کریم کا شکر ادا کرنا چاہیئے:


پاکستان کا قیام اللہ سبحان و تعالیٰ کی نعمتوں میں ہمارے لئے ایک بڑا انعام ہے ،ہمیں خوشیاں مناتے ہوئے اللہ کریم کا شکر ادا کرنا چاہیئے:

مانچسٹر قونصلیٹ میں جشنِ آزادی کی تقریب سے مقررین کا خطاب

مانچسٹر (شکیل قمر ) پاکستان کا قیام اللہ سبحان و تعالی کی بے تحاشہ نعمتوں میں ہمارے لئے ایک بہت بڑا انعام ہے لہذا ہمیں اس کی خوشیاںمناتے ہوئے اللہ کریم کا شکر ادا کرنا چاہیے ،کوئی بھی قوم اپنے ماضی کو بھلا کر زندہ نہیں رہ سکتی،ہمیں اپنی نئی نسل کو قیامِ پاکستان کے حقائق سے آگاہ کرنا بہت ضروری ہے ،جشنِ آزادی کی تقریبات کو شانِ شایان طریقے سے منانے کے لئے نئی نسل کو بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کے اُصولوں سے واقفیت حاصل کرنا بہت ضروری ہے ،جشنِ آزادی کی خوشیاں منانا دراصل قیامِ پاکستان کی سالگرہ منانا ہوتا ہے اسطرح ہم اپنے پیارے وطن سے اپنی بے تحاشہ محبت کا اظہار کرتے ہیں اور اپنی نئی نسل کو بھی اُس سے آگاہ کرتے ہیں تاکہ اُن کو بھی معلوم ہو سکے کہ ہمارے اکابرین نے کتنی قربانیاں دے کر یہ عظیم ملک حاصل کیا تھا ،مندرجہ بالا خیالات کا اظہار یومِ پاکستان کے موقع پر مقررین نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو جشنِ آزادی ء پاکستان کی عظیم اُلشان تقریب کے سلسلے میں مانچسٹر قونصلیٹ میں جمع ہوئے تھے ،قونصل جنرل کی طرف سے ہر سال یومِ پاکستان کی خوشیاں منانے کے لئے مانچسٹر قونصلیٹ میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی جاتی ہے جس کے لئے نارتھ ویسٹ برطانیہ کے تمام اوورسیز پاکستانی صبح سویرے مانچسٹر قونصلیٹ میں جمع ہونا شروع ہوجاتے ہیں اور ہر طرف عید کا سا سماں دکھائی دیتا ہے چھوٹے بڑے بچوں اور بوڑھوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی بڑی تعداد میں جمع ہوتی ہیں اورسب نے پاکستانی پرچم کی مناسبت سے نئے اور رنگ برنگے کپڑے پہن رکھے ہوتے ہیں ،یومِ آزادی کے جشن کی تقریب کا آغاز قونصل جنرل پاکستانعزت مآب عامر آفتاب قریشی نے قومی ترانے کی گونج میں پاکستان کا پرچم لہرا کر کیا جونہی پرچم کشائی کی تقریب کا آغاز ہوا تمام حاضرین نے اُنچی آواز میں پاکستان کا قومی ترانہ گانا شروع کر دیا اور اس طرح قونصل جنرل عامر آفتاب قریشی نے آہستہ آہستہ پاکستانی پرچم بلند کرنا شروع کیا جیسے ہی قومی ترانہ مکمل ہوا پرچم بھی پوری طرح ہوا میں لہرا رہا تھا پرچم کشائی کی اس تقریب کے بعد مقررین نے قیام پاکستان کے حوالے سے آزادی کی عظیم جدوجہد پر روشنی ڈالی اور بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی اُن بے مثال کوششوں کا ذکر کیا جو اُنہوں نے پاکستان کی آزادی اور قیام پاکستان کے سلسلے میں کی تھیں ا س موقع پرسب سے پہلے صدرِ پاکستان اور وزیرِ اعظم پاکستان کے پیغامات قونصل جنرل عامر آفتاب قریشی نے پڑھکر سنائے اُس کے بعد دوست ممالک کے معزز مہمان مقررین نے خطاب کیا جس میں چائنا کے کے قونصل جنرل مسٹر زہنگ ،پرتگال کے قونصل جنرل مسٹر جارج کروز ،فن لینڈ کے آنریری قونصل جنرل مسٹر کرس روسٹرون شامل تھے اُن کے بعد جن معزز مہمانوں نے خطاب کیا اُن میں شیڈو ہوم منسٹر محمد افضل خان ،سجاد کریم حیدر ایم ای پی، واجد خان ایم ای پی جیف سمتھ ایم ای پی ،فیصل رشید ایم ای پی ، ڈاکٹرروبینہ شاہ ہائی شیرف گریٹر مانچسٹر ،جاوید اقبال میئر آف اُولڈہم،مسز پٹ پیفال مئیر آف بلیک برن ،ایم ایوب مئیر آف ہینڈ برن ،مسٹر کیو مین گری ینگ سابق ہائی شرف،ڈاکٹر ڈیوڈ واکر بشپ آف مانچسٹر ،پال گریفتھس وائس لارڈ لیفٹیننٹ بھی شامل تھے،دریں اثناء دیگر معززین نے بھی نمائندہ اردو گلوبل کو اپنے اپنے پیغامات ریکارڈ کروائے اور قوم کو پاکستان کی آزادی کی اکترویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی جن میں ممتاز بزنس مین اور اُردو گلوبل کے سرپرست اعلی محمد حفیظ ، اوورسیز پاکستانی فاؤندیشن کے بورد آف گورنر کے سابق چئیرمین بیرسٹر امجد ،سابق لارڈ مئیر مانچسٹر نعیم الحسن،ڈپٹی لارڈ مئیر عابد چوہان،کونسلر یاسمین ، فادر فلک شیر ،ممتاز سماجی رہنما ڈاکٹر یونس پرواز،ممتاز سماجی رہنما نصر اقبال ،ممتاز گلوکار ایفی کے ،ممتاز بزنس مین اور ایونٹ پرموٹر نجیب احمد ،ممتاز اینکر اور شاعر مخدوم امجد شاہ،نواب بی بی ٹرسٹ کے چئیر مین چودھری صاحب ،ممتاز ٹریول ایجنٹ چودھری مجید گجر ،ٹریول ایجنٹ چودھری انور ، ممتاز صحافی اور ٹی وی اینکر محمد فاروق نظر،ممتاز خاتون اینکر روبینہ خان ،ممتاز ٹی وی اینکر سیدہ عظمی جعفری ،ممتاز شاعرہ نغمانہ کنول شیخ، امتیاز شیخ ،رضیہ چودھری،محمد شاہد سالسٹر،کونسلرشوکت علی،کونسلر باسط شیخ ،جی ایم پی اے کے چئیر مین ہارون کھٹانہ،علامہ شہجہان مدنی،ساتھ ساتھ گروپ کے سیکریری جنرل سید جاوید حسین شاہ،آئی کے لور یورپ کے چئیرمین محمد آصف رشید ،مشہور فیش آیکن عبدالرزاق،تحر یک آزاد جموں کشمیر حقِ خودارادیت کے راجہ نجابت ،سابق صدر آزاد کشمیر راجہ عبدالرحمن،حلقہ علم و ادب کے چودھری محمد انور،محمد عالم پنوار ایڈووکیٹ،ممتاز شاعرہ مقدسہ بانو،سینئر سیٹیزن مانچسٹر کے محمد فیاض،ممتاز سیاسی رہنما گلزار خان ،ممتاز سیاسی رہنما ڈاکٹر باسط،پاکستان کمیونٹی سنٹر کے مینجر محمد صفدر،ممتاز بزنس مین چودھری مسرت ،ممتاز سماجی رہنما اقبال صدیقی، ممتاز اکاونٹنٹ محمد نواز گوندل ،ہالینڈ کے ممتاز صحافی راجہ فاروق، اورممتاز سیاسی رہنما خالق دیتو وال شامل تھے ، خواتین کی مشہور تنظیم ’’ اپوا‘‘ نے بھی چئیر پرسن صائمہ عامر کی سرپرستی میں جشنِ آزادی کی تقریب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اُن کے ہمراہ سیکریٹری باجی صابرہ ناہید ،اور باجی نصرت کے علاوہ دیگر خواتین بھی شامل تھیں ،جشن ، آزادی کی اس فقیدالمثال تقریب کو مزید رنگین بنانے کے لئے قومی گیتوں ،ملی نغموں کے ساتھ ساتھ بچوں کے خوبصورت ٹیبلو بھی پیش کئے گئے ،بچوں نے خاص طور پر باجی صابرہ ناہید کی نگرانی میں تیار کیئے گئے قومی اور ملی نغمے پیش کئے، اس موقع پر سماجی رہنما اُستاد صفدر کی طرف سے پاکستان کی آزادی کی اکترویں سالگرہ کے حوالے سے ایک خوبصورت اور پاکستانی پرچم کی ڈیکوریشن سے مزین تازہ کیک پیش کیا گیا جسے قونصل جنرل نے دوسرے مہمانوں کے

491total visits,1visits today

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *