ساتھ ساتھ گروپ نے اوورسیز پاکستانیوں کی نئی نسل کی بہترین تربیت کرنے کی اعلیٰ مثال قائم کر دی ہے


ساتھ ساتھ گروپ نے اوورسیز پاکستانیوں کی نئی نسل کی بہترین تربیت کرنے کی اعلیٰ مثال قائم کر دی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مانچسٹر (شکیل قمر)ساتھ ساتھ گروپ کے چیئرمین محمد اظہر شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے مانچسٹر میں پاکستانی تارکین وطن کی نئی نسل کی بہترین تربیت کرنے کی اعلی مثال قائم کر دی ہے ،ہماری روز بروز کی ترقی اور ہمارے کرم فرماؤں کی بڑھتی ہوئی تعداد اس بات کا زندہ ثبوت ہے، وہ مقامی ریسٹورنٹ میں 14اگست یومِ پاکستان کے موقع پر جشنِ آزادی کی ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے ،جس کا اہتمام ساتھ ساتھ گروپ نے کیا تھا ،تقریب کی مہمانِ خصوصی پاکستانی ویلفئیر کونسلر فضہ نیازی تھیں جبکہ دیگر خاص مہمانوں میں شیڈوہوم منسٹر محمد افضل خان ،ایم ای پی ،واجد خان ،سابق لارڈ مئیر مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن ،سپرنٹنڈنٹ پولیس عمر خان ،وائس لارڈ لیفٹیننٹ پال گرفتھس ،ڈپٹی لارڈمئیر کونسلر عابد چوہان ،کونسلر یاسمین ڈار ،کونسلر لطف الرحمن ،کونسلر رب نواز ،علامہ شاہجہان مدنی اور شیخ اعجاز افضل بھی شامل تھے ،ساتھ ساتھ گروپ کی طرف سے بچوں کے لئے بہت خوبصورت اسٹیج پروگرام (ورائیٹی شو ) پیش کیا گیا جسے ساتھ ساتھ گروپ کے بچوں نے بڑی محنت سے تیارکیا تھا ورائیٹی شو میں بچوں نے قومی ترانہ بھی پیش کیا ،ساتھ ساتھ گروپ کے بچوں کا ورائیٹی شو ہمیشہ کی طرح بہت ہی دلچسپ تھا مگر اس مرتبہ خاص بات یہ تھی کہ بچوں نے تمام قومی گیت ،ملی نغمے اور قومی ترانہ لائیو موسیقی کے ساتھ پیش کیا تھا جس سے معلوم ہوتا تھا کہ ساتھ ساتھ گروپ کے چئیرمین اور دیگر ساتھیوں نے بچوں کی پرفارمنس کے لئے کس قدر محنت سے تیاری کروائی ہے علاوہ ازیں اسٹیج اورپورا ہال بڑی ہی مہارت کے ساتھ سجایا گیا تھا ،ہال میں داخل ہوتے ہی ایک بڑے سے میز پر پاکستان کی قومی زبان اُردو کی ترویج اور ترقی کے لئے ایک خوبصورت سٹال لگایا گیا تھا جس کا اہتمام اُردو سے بے تحاشہ پیار کرنے والے اُردو کے ہی ایک اُستاد شیراز علی نے کیا تھا ،شیراز علی ہر پاکستانی تقریب میں اُردو لٹریچر کا سٹال لگا کر اُردو زبان کی ترویج و ترقی کے لئے لوگوں کو اس جانب راغب کرتے ہیں ،اس سےپہلے مانچسٹر قونصلیٹ میں جشنِ آزادی ء پاکستان کی خوبصورت تقریب میں بھی شیراز علی نے اُردو لٹریچر کے فروغ کے لئے اپنا سٹال لگایاتھا

وہ اس سٹال کے ذریعے تقاریب میں آنے والے بچوں اور بڑوں کو اُردو کی کتابوں اور لٹریچر کے ذریعے جدید معلومات فراہم کرتے ہیں یہ بات یاد رہے کہ شیراز علی مانچسٹر یونیورسٹی میں اُردو کے لیکچرار ہیں اور ایک مقامی سکول مین بھی بچوں کو اُردو پڑھاتے ہیں اُنہیں اپنے کام سے جنون کی حد تک لگاؤ ہے ،ساتھ ساتھ گروپ کی تقریب کے آخر میں بچوں میں انعامات اور میڈل تقسیم کیئے گئے ،بچوں اور بڑوں کے لئے ایک انعامی مقابلے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا اس سے پہلے بی بی سی اُردو سروس کی ممتاز صحافی راحیلہ بانو کو ٹرافی بھی دی گئی ،ساتھ ساتھ گروپ کی اس خوبصورت تقریب کے لئے ایک مجلہ بھی شائع کیا گیا ہے جس میں صدرِ پاکستان ممنون حسین اورمتوقع وزیرِ اعظم عمرانخان کے پیغامات بھی شائع کئے گئے ہیں اس کے علاوہ ساتھ ساتھ گروپ کے مجلے میں قونصل جنرل عامر آفتاب قریشی کا پیغام بھی شائع ہوا ہے ،تقریب کی تیاری سے لیکر انعقاد تک ساتھ ساتھ گروپ کی ساری ٹیم انتھک محنت کرتی ہوئی دکھائی دے رہی تھی اس ٹیم میں چئیرمینمحمد اظہر شاہ کے علاوہ وائس چئیرمین امجد حسین مغل ،سیکریٹری جنرل سید جاوید حسین شاہ کے علاوہ ایگزیکٹو کمیٹی کے دیگر اراکین جن میں نویدہ اکبر ،عبدالباسط،قدیر حسین ،رضوان کاظمی ،زرناب اطہر ،افضال احمد ،شبیر اظہر ،رانا عبدالروف ،طاہر نوید اور راحیلہ بیگم بھی شامل ہیںساتھ ساتھ گروپ کے اس پروگرام میں جن بچوں نے حصہ لیا اُن میں عائشہراشد،معید علی ،امامہ شاہ ،ہادیہ اور قسوہ ،زینب ملک اور گلوکارہ شہزادی بھی شامل تھی ،تقریب کے آخر میں تمام حاضرین کی تواضح کے لئے گرما گرم پاکستانی کھانے اور سویٹ ڈیش کا بھی اہتمام کیا گیا تھا

332total visits,1visits today

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *