راولپنڈی ( کے ٹو رپورٹ )پاکستان تحریک انصاف کی بے مثال کامیابی کے بعد کارکنوں کا جوش و جذبہ دیکھنے کے لائق ہے،


راولپنڈی ( کے ٹو رپورٹ )پاکستان تحریک انصاف کی بے مثال کامیابی کے بعد کارکنوں کا جوش و جذبہ دیکھنے کے لائق ہے

،اس سلسلے میں ٹریڈرونگ سٹی راولپنڈی کے صدر راجہ ابرار حسین کی قیادت میں ایک عظیم الشان ریلی کا اہتمام کیا گیا،ُان کا کہنا تھا چئیرمین تحریک انصاف عمران خان اور ُان کے ساتھیوں کی بائیس سالہ جدوجہد کے بعد ہم عمران خان کے وزیر اعظم پاکستان بننے کی خوشی میں اس ریلی کو منعقد کر رہے ہیں،جس میں کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے یہ ثابت کردیا ہے کے عوام کے مسائل کے حل کی جو تحریک چئیرمین عمران خان نے شروع کی تھی اب ُاس کے ثمرات کا فائدہ ملک پاکستان کو ہوگا،ملک میں کرپشن کا جو بول بالا تھا ُاس کے خاتمے کا وقت آگیا ہے کیونکہ جس طریقے سے ماضی میں سیاسی جماعتوں اور حکومتوں نے پاکستان کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا تھا اب وہ ملک کے محبوب لیڈر عمران خان دور کریں گے اور ملک معاشی طور پر ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا زرمبادلہ میں اضافہ ہوگا انھوں نے اس بات کو بھی خوش آئند قرار دیا کے جس طرح سپریم کورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کو بھی الیکشن میں اپنا ووٹ کا حق استعمال کرنے کا موقع فراہم کیا ہے یہ بھی عمران خان کا ایک کارنامہ ہے جس سے سمندر پار پاکستانیوں میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے کے جہاں وہ ملک میں اپنی خون پسینہ کی کمائی کو بھیج کر اپنا کردار ادا کیا کرتے تھے اب اپنے ووٹ کے ذریعہ اور مزید فعال کردار ادا کرسکتے ہیں،ان کا کہنا تھا اب ملک میں تھانہ کلچر کی سیاست کا خاتمہ ہوگا ،برابری کی سطح پر لوگوں کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جاۓ گا اور اس میں کوئی شک نہیں عمران خان نے جو تحریک شروع کی تھی وہ صرف انصاف کے لیے تھی عدل کے لیے تھی،آج لوگوں کی کثیر تعداد نے ثابت کردیا ہے کے تحریک انصاف ہی ملک کی واحد جماعت ہے جو ایک عام آدمی کے دل کی آواز ہے ،اس ریلی میں راولپنڈی کی تاجر برادری نے بھرپور انداز میں اپنی شرکت کو یقینی بناتے ہوۓ اس بات کا اعادہ کیا اس ملک کی سلامتی اور عالمی سطح پر عمران خان کی سربراہی میں پاکستان کے تشخص کو ُُاجاگر کرنے میں مدد ملے گی کیونکہ اس سے پہلے عوام کا سامنا چور ڈاکو اور رہزن قسم کے سیاسی بیٹیروں سے تھا جبکہ اب تحریک انصاف کی شکل میں ایک ایسی جماعت مل گئی ہے جو پاکستان کو اور مظبوط کرے گی اس موقع پر پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں اور خاص طور پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی لمبی عمر کی دعا بھی کی گئی،اس ریلی کے اختتام پر کارکنان کے لیے ُپرلظف کھانے اور اس خوشی کو دوبالاکرنے کے لیے مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں کارکنان نے ٹریڈرونگ کے صدر راجہ ابرار حسین کی اس کاوش کو نا صرف سراہا اور کہا کے ہم اس طرح کی ریلیوں کو منعقد کروانے میں ٹریڈرونگ سٹی راولپنڈی کے صدر راجہ ابرار حسین عباسی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

259total visits,1visits today

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *