فرینڈز آف وھاڑی یُوکے کی طرف سے “پلانٹ فار پاکستان “ مُہم کے دوران وھاڑی میں پَھل دار پودے لگائے جائیں گے ۔


فرینڈز آف وھاڑی یُوکے کی طرف سے

“پلانٹ فار پاکستان “ مُہم کے دوران وھاڑی میں پَھل دار پودے لگائے جائیں گے ۔

فرینڈز آف وھاڑی کا ایک اجلاس حافظ عبداللہ کی زیرِصدارت مانچسٹر میں منعقد ھوا ۔ جس میں دیگر ممبران کے علاوہ پی ٹی آئی سکاٹ لینڈ کے سِنیئر راھنما فخر اقبال چوھدری نے خصوصی شرکت کی ۔ فخر اقبال چوھدری نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی حلف اُٹھانے کے بعد کی گئی تقریر اور آئندہ کا ایجنڈا قوم کی اُمنگوں کا ترجمان ھے اور ھر محب وطن پاکستانی کے دِل کی آواز ھے ۔ھمیں اپنے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ھوئے مُلک کی تعمیرو ترقی کے لئے اکٹھے ھو کر کام کرنا ھوگا ۔اُنہوں نے بتایا کہ طاھر اقبال چوھدری ایم این کی الیکشن مُہم کے دوران ھم نے اعلان کیا تھا کہ جِتنے ھمیں ووٹ مِلیں گے اُتنے ھی پھلدار پودے ھم وھاڑی میں لگائیں گے ۔اپنے وعدے کے مطابق ھم نے وھاڑی کو سر سبز بنانے کی مُہم کا آغاز کر دیا ھے ۔ فرینڈز آف وھاڑی کے صدر حافظ عبداللہ نے کہا کہ وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے مُلک میں جاری شجر کاری کی مُہم خُوش آئند ھے اور وہ وھاڑی میں اس مُہم کی سرپرستی کریں گے

۔اُنہوں نے مزید کہا کہ

” محمد علی سعید فاؤنڈیشن” اسلام آباد کے اِشتراک سے اب تک ڈھائی ھزار پھل دار پودے وھاڑی کے مختلف سکُولوں، ھسپتالوں ، ڈسٹرکٹ جیل ، سرکاری دفاتر اور پارکس میں لگائے جا چُکے ھیں ۔ دو ستمبر سے شروع ھونے والی شجر کاری مہم میں

فرینڈز آف وھاڑی ،

طاھر اقبال چوھدری ایم این اے، بلدیاتی نُمائندوں ، وھاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

اور” عوامی مرکز “ کی ٹیم کے ساتھ مِل کر وھاڑی میں مزید پھل دار درخت لگوائیں گے تاکہ بیرُونِ مُلک پاکستانی بھی اپنے مُلک کو سنوارنے کی اس مہم کا حصہ بن سکیں اور ایک

سر سبز ، صحت مند ، صاف سُتھرے اور خوشحال پاکستان کا خواب شرمندہءِ تعبِیر ھو سکے

812total visits,2visits today

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *