محمد مرتضی نور جامعات صنعت لنکجز فورم کے سینئر نائب صدر نامزد۔


محمد مرتضی نور جامعات صنعت لنکجز فورم کے سینئر نائب صدر نامزد۔

80 سے زائد وائس چانسلرز اور صنعتوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز پر مشتمل جامعات اور صنعتوں کے مابین خلا پر کرنے کے لئے بنائے جانے والے جامعات صنعت لنکجز فورم کے لئے 18سال سے زائد تجربہ کے حامل محمد مرتضی نور کو سینیئر نائب صدر نامزد کیا گیا ہے۔ محمد مرتضی نور کو سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر کامسیٹس ڈاکٹر جنید زیدی ، سیکرٹری جنرل آل پاکستان نیوز پیپرز سو سائٹی سید سرمد علی، چیئر پرسن ہائر ایجو کیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین، چیئر مین انٹر یونیورسٹی کنثورشیم برائے فروغ سوشل سائنسز ڈاکٹر ناصر علی خان، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہائر ایجو کیشن کمیشن ڈاکٹر ارشد علی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسز ظفر اللہ خان، چیئر مین نیشنل ڈیمو کریٹک فاؤنڈیشن کنور محمد دلشاد اور ہائر ایجو کیشن سے متعلقہ اہم شخصیات

نے مبارکباد پیش کی اور مرتضی نور کے ماضی کے تجربات کی بنا پر اس امر کا اظہار کیا کہ وہ جامعات اور صنعت کے مابین خلا کو پر کرنے کے لئے معاون ثابت ہونگے۔ یاد رہے کہ محمد مرتضی نور 18سال سے ہائر ایجو کیشن سیکٹر سے منسلک ہیں اور اردو اور انگلش اخبارات میں اعلی تعلیمی شعبہ کی بہتری لئے ان کی تحریریں شائع ہوتی رہتی ہیں۔

1017total visits,1visits today

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *