پاکستان میں پہلا بین الاقوامی طلبا ء کنونشن دسمبر میں انعقاد پذیر ہوگا 30سے زائد ممالک کے طلبا ء و طالبات شرکت کریں گے۔ تعلیمی نمائش بھی لگائی جائے گی


پاکستان میں پہلا بین الاقوامی طلبا ء کنونشن دسمبر میں انعقاد پذیر ہوگا

30سے زائد ممالک کے طلبا ء و طالبات شرکت کریں گے۔ تعلیمی نمائش بھی لگائی جائے گی

پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا بین الاقوامی طلبا ء کنونشن وفاقی دا رلحکومت اسلام آباد میں دسمبر 2018میں انعقاد پذیر ہوگا جسمیں 30سے زائد ممالک کے طلبا ء و طالبات شرکت کے لئے پاکستان آئیں گے جبکہ مدارس کے طلبا ء کو قومی دھارے میں شامل کرنے کئے بھی خصوصی تقریبات کا بھی انعقاد کیا جائے گا ۔ کنونشن کا انعقاد انٹر یونیورسٹی کنثورشیم برائے فروغ سوشل سائنسز کر رہا ہے۔ مزید تفصیلات کے مطابق طلبا ء کے ملی وقومی ترقی میں کردار کو سراہنے کے لئے منعقد ہونے والے کنونشن کے دوران ایجو کیشن ایکسپو کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس میں ملک بھر کی جامعات اپنے کورسز اور دیگر منصوبہ جات بارے آگاہی کے لئے اسٹالز لگائیں گی ۔اسی دوران جاب فیئر ،تقریری و تحریری مقابلہ جات ،وائس چانسلرز فورم،طلبا ء کے ترقی میں کردار پر ڈپلومیٹک فورم ،کتب میلہ،سیمینارز،ورکشاپس،بلاگرز سیشن سمیت درجنوں غیر نصابی سر گرمیوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا ۔علاوہ ازیں کنونشن میں طلبا ء کے بنائے ہوئے منصوبہ جات ،بزنس پلان ،مقالہ جات ،بھی پیش کئے جائیں گے۔ انٹر یونیورسٹی کنثورشیم کے نیشنل کو آرڈینیٹر محمد مرتضیٰ کے مطابق کنونشن کا مقصد پاکستانی طلبا ء کا بیرون ممالک کے طلبا ء سے باہمی امور پر تبادلہ خیال ہے تاکہ ایک دوسرے کے تعلیمی معاملات زیر بحث لا کر مستبل کے لئے حکمت عملی تیار کی جائے ۔مرتضیٰ نور کے طابق اس موقع پر ماڈل یونائیٹڈ نیشنز،نیشنل اسمبلی و سینیٹ سیشنز کا بھی اہتمام کیا جائے گا اور بیرون ممالک سے آئے طلبا ء کو تاریخی،سیاحتی اور دیگر اہم مقامات کا دورہ بھی کروایا جائے گا جبکہ اس تاریخی ایونٹ کی تمام تر رپورٹ وزیرا عظم پاکستان، صوبائی وزرائے اعلیٰ ، سیکر ٹری جنرل یونائیٹڈ نیشنز، سارک ریجنل فورم،چیئرمین ہائر ایجو کیشن کمیشن ،چیئرمین سینٹ ، اسپیکر قومی اسمبلی کو پیش کی جائے گی ۔مرتضیٰ نور کے مطابق کنونشن و ایجو کیشن ایکسپو کا مسیٹس،وفاقی و صوبائی ہائر ایجو کیشن کمیشنز،یونائیٹڈ نیشنز انفار میشن سینٹر، پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پارلیمنٹری سروسز،پیغام پاکستان ، نیشنل ڈیمو کریٹک فاؤنڈیشن،یونیورسٹی آف لاہور،انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈپلو میٹک سٹڈیز، نیشنل بک فاؤنڈیشن کے باہمی اشتراک سے انعقاد پذیر ہوگا۔

جاری کردہ :

سید وقار علی

میڈیا کو آرڈینیٹر ،انٹر یونیورسٹی کنثورشیم برائے فروغ سوشل سائنسز

0300-7557664

4228total visits,86visits today

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *