ڈاکٹر سجاد کریم پاکستانی نژاد برطانوی رکن یورپین پارلیمنٹ ہیں، وہ اپنے پیشہ ورانہ خدمات بخوبی اور احسن انداز میں نبھا رہے ہیں


ڈاکٹر سجاد کریم پاکستانی نژاد برطانوی رکن یورپین پارلیمنٹ ہیں، وہ اپنے پیشہ ورانہ خدمات بخوبی اور احسن انداز میں نبھا رہے ہیں جس کے باعث انہیں یورپین انٹرنیشنل ٹریڈ ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر سجاد بطور چیئرمین فرینڈز آف پاکستان گروپ بھی خدمات انجام دے رہے ہیں، ایوارڈ کے لیے نامزدگی یورپ کے تجارتی مسائل کےحل میں کلیدی کردار پر کی گئی۔ سجاد کریم شمال مغربی برطانیہ سے منتخب ہونے والے پہلے برطانوی مسلمان ہیں جو پہلی دفعہ 2004ء میں ای یو پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے

۔ بعد ازاں کامیابیوں کا سلسلہ جاری رہا اور آج بھی وہ اصول پسند رکن پارلینٹ ہیں۔ سجاد کریم نے ای یو پارلیمنٹ میں فرینڈز آف پاکستان گروپ قائم کیا، وہ سابق برطانوی وزیراعظم ڈیویڈ کیمرون کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔ خیال رہے کہ سال 2014 میں پاک اور یورپ کے تعلقات خوشگوار بنانے کی کاوش کے اعتراف میں پاکستان کی یونیورسٹی آف مینجمنٹ و ٹیکنالوجی لاہور نے انہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا تھا۔

134total visits,1visits today

Leave a comment

Your e-mail address will not be published. Required fields are marked *