Annual Milad March Started From Dar Al Aloom Zia ul Quran By Peer Syed Zahid Sadique
1 min read
Annual Milad March Started From Dar Al Aloom Zia ul Quran By Peer Syed Zahid Sadique
امام مالک رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ اہل مکہ کے ہاں یہ بات مشہور ہے کہ جس گھرانہ میں محمد نام والا ہوتا ہے وہ گھرانہ پھلتا پھولتا ہے اور اس مبارک نام کی برکت کی وجہ سے اس کے پڑوسیوں کو بھی رزق دیا جاتا ہے۔ چنانچہ بعض خاندانوں میں تو مسلسل محمد نام ہی رکھا جاتا ہے جیسا کہ تیونس کے ایک باعمل عالم ہیں ایمن ابوالبرکات محمد بن محمد بن محمد بن محمد بن محمد بن محمد یعنی چودہ پشت تک محمد ہی نام رکھا۔ اس عالم باعمل نے مدینہ منورہ میں کافی عرصہ گزارہ جب وہاں سے جانے کا ارادہ کیا تو سید دو عالم ﷺ نے خواب میں فرمایا کہ تو نے کس طرح ہماری جدائی گوارہ کرلی چنانچہ واپس لوٹے اور وہیں مدینہ منورہ میں ۷۲۴ ھ میں اللہ کو پیارے ہوئے۔
اللہ والوں سے سنا ہے کہ جس گھر میں محمد یا احمد نام کا بچہ ہو اس گھر کی فرشتے زیارت کرنے آتے ہیں اور جس نے اپنے بچے کا نام محمد رکھا اللہ تعالیٰ اسے اور اس کے والدین کو بغیر حساب بخش دے گا۔
’’حیات الحیوان‘‘ میں ہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہٗ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ جس کے تین بیٹے ہوں اور اس نے ان میں سے کسی ایک کا نام محمد نہ رکھا ہو تو وہ بڑا بے وفا ہے اور جب تم اس کا نام محمد رکھو تو اسے گالی نہ دو‘ برا بھلا نہ کہو او نہ اس کو مارو بلکہ اس کے ساتھ عزت و اکرام اور عظمت و شرافت کا سلوک کرو۔ (الحدیث)