ابوالحسن سید محمد سعید شاہ صاحب رحمة اللہ علیہ اس دار فانی کو چھوڑ کر عالم بقا کی طرف کوچ فرما گئے۔
1 min read
انا للہ و انا الیہ راجعون
انتہائی دکھی دل کے ساتھ یہ خبر موصول ہوئی ہے کہ سلسلہ نقشبندیہ مجددیہ کی عظیم خانقاہ آستانہ عالیہ بساہاں شریف (ضلع حویلی آزاد کشمیر) کے سجادہ نشین، سچے عاشق رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم، انتہائی متقی اور پرہیزگار شخصیت جناب ابوالحسن سید محمد سعید شاہ صاحب رحمة اللہ علیہ اس دار فانی کو چھوڑ کر عالم بقا کی طرف کوچ فرما گئے۔
حضرت صاحب رحمة الله عليه صاحبزادہ پیر سید محمد علی رضا شاہ صاحب بخاری دامت برکاتہم العالیہ (ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر) کے والد گرامی ہیں۔ حضرت رحمة الله عليه راقم الحروف کے ساتھ انتہائی شفقت اور محبت فرماتے تھے۔ اللہ کریم آپ کے درجات بلند فرمائے اور جملہ غمزدہ خاندان اور متوسلین و مریدین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔۔ آمین ثم آمین
نماز جنازہ کل بروز سوموار مورخہ 16 جنوری 2017 دن دو بجے آستانہ عالیہ بساہاں شریف میں ادا کی جائے گی ۔