23rd June 2021

K2 TV MANCHESTER

WE ARE WITH YOU EVERYDAY EVERYWHERE

لزبن ( ضیا ء سید سے )پاک پر تگال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم پاکستان تقریب کا اہتمام کیا گیا

1 min read

لزبن ( ضیا ء سید سے )پاک پر تگال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم پاکستان تقریب کا اہتمام کیا گیا مہمان خصوصی پاکستانی سفیر زہرہ اکبری تھیں تفصیلات کے مطابق پاک پر تگال ایسوسی ایشن کے صدر محبوب احمد کی زیر صدارت یوم پاکستان تقریب کا اہتمام کیا گیاتقریب کے مہمانان خصوصی پرتگال میں پاکستانی سفیر زہرہ اکبری اور سیکنڈ سیکرٹری فیاض خان تھے تقریب میں پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی تقریب سے حمیرا حماد ،کلیم چوہدری،امجد محمود نقشبندی ،ربنواز خاں ،ضیاء سید ،راجہ حسنین , غلام دستگیر ,،سرفراز فرانسس سمیت کمیونٹی کے دیگر راہنماؤں نے بھی خطاب کیا پرتگال میں پاکستانی سفیر زہرہ اکبری نے کہا کہ انتہائی خوش آئند بات ہے کہ آج پرتگال میں مقیم پاکستانی یوم پاکستان کے موقع پر والہانہ خوشی کا اظہار کر رہے ہیں اور یہاں بسنے والے تارکین وطن ہی پاکستان کے سفیر ہیں ہمیں قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار کی روشنی میں ہی پاکستان کو آگے لے کے جانا ہے , موجودہ حکومت کی بہتر اور مثبت پالیسیوں کے باعث ہی ملک ترقی پزیر ملکوں کی صف میں شامل ہو رہا ہے زہرہ اکبری نے مزید کہا کہ کمیونٹی کی تقریبات میں خواتین اور بچوں کی شرکت انتہائی خوش آئند بات ہے خواتین کی شمولیت کے بغیر کوئی بھی کمیونٹی ترقی نہیں کر سکتی سیکنڈ سیکرٹری فیاض خان نے کہا ہے کہ ہم پاکستان پرتگال کے بہتر تعلقات اور پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل حل کے لیے کوشاں ہیں-


یوم پاکستان کے حوالے سے 

پاکستان پرتگال اتحاد کمیونٹی کے زیر اہتمام بھی محمد صغیرکی زیرصدارت ایک پر وقارتقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمانان خصوصی سنیئر صحافی شفقت علی رضا اور نور جہان تھے تقریب سے پاکستان پرتگال اتحاد کمیونٹی کے رستم علی اجنالہ ,شفقت علی رضا اور صدر پاکستان پریس کلب پرتگال ضیا ء سید نے بھی خطاب کیا تقریب میں پاکستاینوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.