17th September 2021

K2 TV MANCHESTER

WE ARE WITH YOU EVERYDAY EVERYWHERE

وفاقی وزیر مملکت مزہبی امور پیر امین الحسنات شاہ اور مسلم لیگ ن سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر پیر فاروق بہاوالحق شاہ نے آج اسلام آباد 

1 min read

وفاقی وزیر مملکت مزہبی امور پیر امین الحسنات شاہ اور مسلم لیگ ن سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر پیر فاروق بہاوالحق شاہ نے آج اسلام آباد میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران میاں نواز شریف نے وزارت مزہبی کو احسن انداز میں چلانے اور اس کو کرپشن فری کرنے پر پیر امین الحسنات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ پیر امین الحسنات شاہ میری کابینہ میں نہ صرف باعث برکت ہیں بلکہ ایک موثر ساتھی کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں اور انہوں نے ایک بد نام وزارت کو نیک نام وزارت میں تبدیل کر دیا ہے۔میاں محمد نواز شریف نے حلقہ میں عوامی خدمت کرنے اور مسلم لیگ کیلیے متحرک کردار ادا کرنے پر پیر فاروق بہاوالحق شاہ کو شاباش دی اور انکو اپنا مخلص ساتھی قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پیر فاروق بہاوالحق شاہ مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لیں گے اور کامیاب ہوں گے۔انہوں نے مسلم لیگ کے ساتھ بے لوث وابستگی پر پیر فیملی کو خراج تحسین پیش کیا۔پیر فاروق بہاوالحق شاہ کی درخواست پر میاں نواز شریف نے این اے چونسٹھ کیلئے ایک ارب ساٹھ کروڑ روپے کی گیس کی سکیمیں کی منظوری دی جبکہ حلقہ کے تمام شہروں کیلئے سٹی پیکج کے تحت پینتالیس کروڑ روپے،جھاوریاں کیلئے نواز شریف گرلز ڈگری کالج کی منظوری دی۔انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ جلد این اے چونسٹھ کا دورہ کر کے ان تمام ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔پیر امین الحسنات شاہ اور پیر فاروق بہاوالحق شاہ نے کہا کہ ہمارے حلقہ اثر کے تمام لوگ آپکی خدمات کو سراہتے ہیں اور این اے چونسٹھ کے عوام اپ سے بے پناہ محبت کرتے ہییں۔اور آپکی ہر کال پر لبیک کہنے کیلئے تیار ہیں۔۔انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف اس ملک کی امید ہیں اور اس امید کو بچانے کیلیے سازشی عناصر کی سازشوں کا ناکام بنایں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.